نظیر لدھیانوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظیر لدھیانوی
معلومات شخصیت
پیدائش 9 فروری 1902ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لدھیانہ ،  برطانوی پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 27 جنوری 1987ء (85 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر ،  ادبی نقاد   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

نظیر لدھیانوی اردو ادب کے بہترین لکھاری اور نعت گو شاعر تھے۔

نام[ترمیم]

قلمی نام نظیر لدھیانوی اصل نام اصغر حسین خان تھا۔ان کے والد کا نام محمد نجیب اللہ خان نشاط لدھیانوی تھا۔

پیدائش[ترمیم]

9فروی 1902ء میں لدھیانہ (پنجاب) – بھارت میں پیدا ہوئے۔

حالات زندگی[ترمیم]

ممتاز اردو شاعر و ادیب نقاد محقق تذکرہ نگار صحافی ادب میں علامہ تاجور اور صحافت میں مولانا ظفر علی خان کے شاگرد اور ان کی تمام شاعری اور شعری کتب کی دوسری اشاعت کے مرتب ہیں 1951ء سے 1973ء تک روزنامہ امروز لاہور سے وابستہ رہے ہے متعدد شعرا کا کلام ترتیب دیا ہے۔

وفات[ترمیم]

27جنوری 1989ء لاہور (پنجاب) - پاکستان میں وفات پائی۔اور لاہور میں دفن ہوئے۔

تصانیف[ترمیم]

  • آفتاب حرا نعتیہ مجموعہ جو 1987ء میں طبع ہوا[1]
  • جاوید نامہ ،انعام اللہ خاں ناصر ، نظیر لدھیانوی ،لاہور، مکتبۂ کارواں ،
  • فن تنقید اور شعرا پر تنقیدیں ،لاہور،مکتبہ کاروان،1977ء، 502 ص (تنقید)
  • تذکرہ عندلیبان گلزارِ رسول
  • اکبرآبادی الہ آبادی لاہور، مکتبہ کاروان ، ،
  • انتخاب کلامِ مصحفی لاہور، مکتبہ کارواں ،
  • ترجمانِ اقبال
  • منظوم دعائیں
  • تذکرہ شعرائے اُردو
  • مختصر تاریخ اُردو
  • صبح بہار لاہور، مکتبہ کارواں ،(غنائی نظمیں)
  • اُردو قصیدے کا ارتقا
  • شرح دیوان غالب
  • دیار نگاراں
  • صبح ِ نشاط[2]

نمونہ کلام[ترمیم]

  • نعت لکھنے کا ارادہ جو میں کرتا ہوں کبھی
  • ڈال دیتے ہیں مرے آگے خزانے الفاظ
  • جاگ اُٹھا دردِ مُحبّت سے مِرا ہر ذرہ
  • سہل ہے اب مرے ہر عقدہ کا وا ہو جانا

حوالہ جات[ترمیم]

  1. وفیات نعت گویان پاکستان:صفحہ 110ڈاکٹر محمد منیر سلیچ: نعت ریسرچ سنٹر کراچی
  2. پاکستان کے نعت گو شعرا جلد سوم ،سید محمد قاسم ،کراچی، جہان حمد پبلی کیشنز 2010ء ، ص 591