مندرجات کا رخ کریں

واچکنوی گارگی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
واچکنوی گارگی
معلومات شخصیت
پیدائش 7ویں صدی ق م[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مصنفہ ،  فلسفی ،  شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان سنسکرت   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

گارگی واچکنوی سات سو قبل مسیح کی ایک قدیم بھارتی فلسفی تھی۔ ویدک ادب میں، وہ ایک عظیم قدرتی فلسفی، ویدوں کے معروف عالم اور برہمن ودیا کا علم رکھنے والی برہمن عالمہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ برہدارنیاک اپنشد کے چھٹی اور آٹھویں برہمنہ میں ان کا نام اس لیے نمایاں ہے کیوں کہ وہ ودیا کے راجا جنک کی جانب سے منعقد ہونے والے فلسفیانہ بحثوں میں برہمنہ میں حصہ لیتی تھیں اور روح کے مسئلے پر پریشان کن سوالات کے ذریعہ بابا یاجاوالکیا کو چیلنج کرتی تھی۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ رگ وید میں بہت سے ان کے لکھے ہوئے بھجن ہیں۔ ان کی برہمنی تعلمیات کو روایتی ہندوؤں نے اسے عبادت میں لیا ہے۔[2]

احوال

[ترمیم]

واچکنوی کا زمانہ گرک عہد (800- 500 قبل مسیح) تھا، ان کے والد بابا واچنکو تھے۔ گارگی کا نام اس کے والد کے نام کی وجہ سے گارگی واچکنوی کہا جاتا ہے، نوعمری ہی سے ہی انھوں نے ویدوں کے متون اور فلسفے میں گہری دلچسپی شروع کر دی تھی۔ وہ اس میدان میں بہت قابل اور اپنے عہد کی استاذ سمجھی جاتی تھی۔ وہ ویدک عہد میں ویدوں اور اپنشدوں کا بہت زیادہ علم رکھنے میں مشہور تھی، دوسرے فلسفیوں کے ساتھ فکری مباحثے مباحثے اور مناظرے بھی ہوتے تھے۔ واچکنوی ایک مہارشی (ہندوؤں کے بڑی مذہبی شخصیت) کی بیٹی تھی جن کا نام واچکان تھا۔ وہ گرگ گوتر سے ہونے کی وجہ سے گارگی کے نام سے مشہور ہیں۔

مذہبی کتابوں میں تذکرہ

[ترمیم]

برہدارنیاک اپنشد میں یاجاوالکیا جی کے ساتھ ایک بہت ہی خوبصورت مناظرہ کا ذکر آتا ہے۔ ایک مرتبہ، مہاراجا جنک نے خیالات و عقائد خصوصا روح سے متعلق مناظرہ و بحث کے لیے ایک مجلس بلائی اور ایک ہزار گائیں بھی منگوائی۔ سارے فلسفیوں نے کہا کہ وہ ان گایوں کو زندہ لے جانا چاہتے ہیں، لیکن کوئی خوف سے آگے نہیں بڑھا۔ تب یاجولنکیا جی نے اپنے ایک شاگرد سے کہا: بیٹا! ان گایوں کو اپنے ساتھ یہاں سے لے جاؤ۔

یہ سن کر، سبھی شاگردوں نے یاجولنکیا جی سے چہ مہ گوئی شروع کردی۔ یاجولنکیا جی نے جتنی جلدی ممکن ہوا سب کے سوالوں کے جوابات دیے۔ اس مجلس میں برہما گارگی جی کو بھی بلایا گیا تھا، وہ یاجولنکیا جی سے بات کرنے کے لیے اٹھ کھڑی ہوئی۔ اس نے پوچھا: خدایا! جس طرح سے یہ سارے مادے پانی میں بھرے ہیں، اسی طرح پانی کس میں بھرا ہوا ہے؟

یاجولنکیا: پانی ہوا میں بھرا ہوا ہے۔

گارگی: ہوا کس میں ہے؟

یاجولنکیا: ہوا آسمان میں ہے۔

'گارگی: اور آسمان کہاں ہے؟

یاجولنکیا: خلا میں۔

گارگی: خلا کہاں ہے؟

یاجولنکیا: خلا، ادتیا لوک میں کھڑا ہے۔

گارگی: اور وہ کہاں ہے؟

یاجولنکیا: چندر لوک میں۔

گارگی: چندر لوک کہاں ہے؟

یاجولنکیا: برج میں ہے۔

گارگی: وہ کہاں ہے؟

یاجولنکیا: دیوا لوکا میں کھڑا ہے۔

گارگی: وہ کہاں ہے؟

یاجولنکیا: پرجاپتی لوک میں۔

گارگی: وہ کہاں ہے؟

یاجولنکیا: برہم لوک میں ہے۔

گارگی: برہم لوک کس میں ہے؟

تب یاجولنکیا جی نے کہا: گارگی! اب مزید کوئی سوال مت پوچھو۔ بہر حال گارگی بخوشی مطمئن ہو گئی اور گایوں کو لے جانے کی اجازت دے دی۔ گارگی ایک اچھی برہمن مناظر تھی، پیدائشی برہما چارہ تھی۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. عنوان : Collective Biographies of Women — Collective Biographies of Women ID: http://cbw.iath.virginia.edu/women_display.php?id=22006 — بنام: Gargi Vachaknavi
  2. गार्गी वाचक्नवी: अपने समय की प्रखर अध्यात्मवेत्ता آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ bhartiyapaksha.com (Error: unknown archive URL) (भारतीय पक्ष)