وحید الدین سلیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مولانا وحید الدین سلیم پانی پت کے ایک مشہور خاندان میں 1869ء میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد حاجی فرید الدین حضرت شاہ شرف الدین بوعلی قلندر کی درگاہ کے متولی تھے۔ ابتدائی تعلیم پانی پت میں حاصل کی، اس کے بعد لاہور آ گئے یہاں عربی اور فارسی کی تعلیم مکمل کی اور میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ اس کے بعد ریاست بہاولپور میں محکمہ تعلیم میں ملازم ہو گئے کچھ عرصہ رام پور میں ہیڈ مولوی کی حیثیت سے کام کیا۔ کچھ دنوں پانی پت میں مطب قائم کیا۔ انہی دنوں الطاف حسین حالی کی وساطت سے ان کی ملاقات سرسید احمد خان سے ہو گئی۔ انھوں نے متاثر ہو کر اپنا سیکرٹری بنا لیا اور یہ تعلق سرسید کی وفات تک قائم رہا اس کے بعد انھوں نے اپنا رسالہ (معارف) نکالا۔ اخبار سائنٹیفک سوسائٹی یا علی گڑھ گزٹ، مسلم گزٹ لکھنو اور زمیندار لاہور کے بھی ایڈیٹر رہے۔ مضمون نگاری اور ترجمہ نویسی کی وجہ سے ریاست حیدرآباد بلا لیے گئے، وہاں دارالترجمہ میں اپنی مشہور کتاب (وضع اصلاحات) تصنیف کی۔ عثمانیہ یونیورسٹی قائم ہوئی تو وہ اردو کے پہلے اسسٹنٹ پروفیسر مقرر ہوئے، بعد میں پروفیسر ہو گئے۔ 1927ء میں انتقال ہوا۔

تصانیف[ترمیم]