ریاست بہاولپور
رِیاست بہاولپُور | |||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
1802ء–1955ء | |||||||||
Flag | |||||||||
![]() معجم سلطانی ہند میں ریاست بہاولپور | |||||||||
دار الحکومت | بہاولپور | ||||||||
حکومت | |||||||||
• قسم | فرمانروائی (1690ء–1955ء) | ||||||||
وزیر اعظم | |||||||||
• 1942ء–1947ء | سر رچرڈ مارش کروفٹن | ||||||||
• 1948ء–1952ء | سر جان ڈرنگ | ||||||||
• 1952ء - 14 اکتوبر 1955ء | اے آر خان | ||||||||
تاریخی دور | مغلیہ سلطنت (1802–1858) برطانوی ہند (22 فروری 1858-1947) پاکستان کی نوابی ریاست (1947-1955) مغربی پاکستان کا حصہ (1955-1970) پنجاب، پاکستان (1970ء-تاحال) ضلع بہاولپور، ضلع بہاولنگر اور ضلع رحیم یار خان کے درمیان تقسیم | ||||||||
• | 1802ء | ||||||||
• | 14 اکتوبر 1955ء | ||||||||
| |||||||||
آج یہ اس کا حصہ ہے: | پاکستان |
ریاست بہاولپور، برطانوی ہند میں ایک ریاست تھی۔ 1947ء میں تقسیم ہند کے بعد اس نے پاکستان سے الحاق کیا لیکن 1955ء تک اس کی ریاستی حیثیت برقرار رہی۔ ریاست بہاولپور دریائے ستلج اور دریائے سندھ کے کنارے واقع ہے۔ ریاست تین اضلاع بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں تقسیم تھی۔
ریاست بہاولپور کی بنیاد 1690ء میں بہادر خان عباسی دوم نے رکھی۔ نواب محمد بہاول خان سوم نے برطانوی حکومت سے پہلا معاہدہ کیا جس کی وجہ سے ریاست بہاولپور کو خود مختار حثیت حاصل ہوئی۔
تاریخ[ترمیم]
ریاست بہاولپور کے ڈاک ٹکٹ[ترمیم]
1945ء تک ریاست بہاولپور برطانوی حکومت کے جاری کردہ ڈاک ٹکٹ استعمال کرتی تھی۔ یکم جنوری 1945ء کو سرکاری استعمال کے لیے اپنے ٹکٹ جاری کیے۔ یکم دسمبر 1947ء کو حکمران خاندان کی حکمرانی کے 200 سال پورے ہونے پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا جس پر نواب بہاول عباسی کی تصویر اور لفظ بہاولپور لکھا ہوا تھا۔ بعد میں یکم اپریل 1948ء کو مختلف نوابوں اور عمارات کی تصاویر پر مشتمل ڈاکٹ ٹکٹ جاری کیے گئے۔ بعد ازاں اکتوبر 1949ء کو یونیورسل پوسٹل یونین کی 75 ویں سالگرہ پر بھی ٹکٹ جاری کیے گئے۔ اس کے بعد ریاست نے مزید ٹکٹ جاری نہیں کیے اور صرف پاکستان کی جاری کردہ ٹکٹیں ہی استعمال کیں۔
بہاولپور کے حکمران[ترمیم]
دور حکومت | نواب/امیر بہاولپور |
---|---|
1690ء - 1702ء | بہادر خان دوم |
1702ء - 1723ء | مبارک خان اول |
1723ء - 11 اپریل 1746 | صادق محمد خان اول |
11 اپریل 1746 - 12 جون 1750 | محمد بہاول خان اول |
12 جون 1750 - 4 جون 1772 | مبارک خان دوم |
4 جون 1772 - 13 اگست 1809 | محمد بہاول خان دوم |
13 اگست 1809 - 17 اپریل 1826 | صادق محمد خان دوم |
17 اپریل 1826 - 19 اکتوبر 1852 | محمد بہاول خان سوم |
19 اکتوبر 1852 - 20 فروری 1853 | صادق محمد خان سوم |
20 فروری 1853 - 3 اکتوبر 1858 | فتح محمد خان |
3 اکتوبر 1858 - 25 مارچ 1866 | محمد بہاول خان چہارم |
25 مارچ 1866 - 14 فروری 1899 | صادق محمد خان چہارم |
14 فروری 1899 - 15 فروری 1907 | محمد بہاول خان پنجم |
15 فروری 1907 - 14 اکتوبر 1955 | صادق محمد خان پنجم |
14 اکتوبر 1955 | ریاست بہاولپور کا خاتمہ |
مزید دیکھیے[ترمیم]
- ریاست بہاولپور
- 1690ء میں قائم ہونے والے ممالک اور علاقے
- 1802ء میں قائم ہونے والے ممالک اور علاقے
- 1947ء میں قائم ہونے والے ممالک اور علاقے
- پاکستان کی سابقہ انتظامی تقسیم
- پاکستان کی نوابی ریاستیں
- پاکستان کے مجوزہ صوبے اور علاقے
- تاریخ پاکستان
- جنوبی ایشیا کے سابقہ ممالک
- ضلع بہاولپور
- ہندستان کی مسلم نوابی ریاستیں
- ہندستان کی نوابی ریاستیں
- ایشیا میں 1802ء کی تاسیسات
- 1955ء میں تحلیل ہونے والی ریاستیں اور عملداریاں
- پاکستان میں 1955ء کی تحلیلات
- عباسی شخصیات
- عرب شاہی سلاسل
- 1609ء میں قائم ہونے والے ممالک اور علاقے
- ایشیا میں 1609ء کی تاسیسات
- سابقہ امارتیں