ضلع بہاولپور
ضلع بہاولپور Bahawalpur ضلع بَہاوَل پور | |
---|---|
ضلع | |
![]() پنجاب میں ضلع بہاولپور | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
صدر مقام | بہاولپور |
رقبہ | |
• کل | 24,830 کلومیٹر2 (9,590 میل مربع) |
آبادی (1998) | |
• کل | 2,433,091 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
تحصیلوں کی تعداد | 5 |
تحصیلیں | تحصیل بہاولپور تحصیل احمد پور شرقیہ تحصیل حاصل پور تحصیل خیر پور ٹامیوالی یزمان تحصیل |
زبانیں | ہریانوی زبان، پنجابی زبان اور اردو |
ضلع بہاولپور پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے۔ اس کا مرکزی شہر بہاولپور ہے۔ مشہور شہروں میں احمد پور شرقیہ، حاصل پور اور بہاولپور شامل ہیں۔ 1998ء میں اس کی آبادی کا تخمینہ 24,33,091 تھا۔اس کا رقبہ 24830 مربع کلومیٹر ہے۔ سطح سمندر سے اوسط بلندی 461 میٹر (1512.47 فٹ) ہے۔ یہ شہر اپنی مشہور جگہوں، جیسے نور محل، صادق گھر اور دربار محل کے وجہ سے جانا جاتا ہے۔ پنجابی اور ہریانوی یہاں کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانیں ہیں، جبکہ اردو بھی یہاں بولی اور سمجھی جاتی ہے اور انگریزی یہاں کی سرکاری زبان ہے۔
پروفیسر طاہر کے مطابق مسلم لیگ کی طرف سے سید حسن محمود جن کا تعلق صادق آباد سے ہے، وہ بہاولپور کے وزیرِ اعلٰی بنے تھے۔ 'اس طرح سنہ 1952 سے لے کر سنہ 1955 تک بہاولپور کی حیثیت ایک صوبے کی تھی۔'
یہاں زیادہ تر کپاس، گنا، گندم، سورج مکھی کے بیچ، سرسوں اور چاول کی کاشت ہوتی ہے۔
تحصیلیں
اسے انتظامی طور پر پانچ تحصیلوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ جو درج ذیل ہیں۔