ملتان ڈویژن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ملتان ڈویژن
Multan Division
ڈویژن
صوبہ پنجاب میں ملتان ڈویژن کی جگہ
صوبہ پنجاب میں ملتان ڈویژن کی جگہ
ملک پاکستان
صوبہ پنجاب
صدر مقام لاہور
قیام 2008[1]
اضلاع 4
حکومت
 • قسم ضلع
رقبہ
 • کل 21,137 کلو میٹر2 (8,161 مربع میل)
  ملتان ڈویژن میں موجود تمام اضلاع کی مجموعی آبادی
منطقۂ وقت پاکستان معیاری وقت (UTC+5)
ڈائلنگ کوڈ [2]
ویب سائٹ [2]

ملتان ڈویژن پاکستان کے صوبہ پنجاب کی ایک انتظامی تقسیم تھی۔ 2000 کی حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں اس تیسرے درجے کی تقسیم کو ختم کر دیا گیا۔ 2008ء کے عام انتخابات کے بعد پنجاب نے اس کے آٹھ ڈویژنوں کو بحال کر دیا۔[3]

انتظامیہ[ترمیم]

ملتان ڈویژن کے چار اضلاع مندرجہ ذیل ہیں۔

تاریخ[ترمیم]

ملتان ڈویژن دراصل برطانوی ہند کے صوبہ پنجاب کا ایک انتظامی ڈویژن تھا۔

دریائے ستلج اسے بہاولپور سے جدا کرتا تھا جبکہ جنوب مشرق میں دریائے سندھ جزوی طور اس ڈویژن میں بہتا تھا اور مغرب کے ساتھ اس کی سرحد بناتا تھا۔ یہ پانچ اضلاع پر مشتمل تھا [4]

  1. میانوالی
  2. جھنگ
  3. ملتان
  4. مظفر گڑھ
  5. ڈیرہ غازی خان

ڈویژن کا کل رقبہ ہندوستان کی 1901ء کی مردم شماری کے مطابق 29,520 مربع میل 76,500 مربع کلومیٹر) اور آبادی 3,014,675 نفوس پر مشتمل تھی۔ بعد میں ڈیرہ غازی خان کو الگ ڈویژن بنا دیا گیا۔ نئے ڈویژن میں ضلع ڈیرہ غازی خان اور مظفرگڑھ بھی شامل تھے۔ اس طرح ملتان ڈویژن سے ضلع ڈیرہ غازی خان اور ضلع مظفر گڑھ الگ ہو گئے۔

تفصیل[ترمیم]

ضلع رقبہ مربع میل آبادی 1901 آمدنی
(ہزاروں روپے)
میانوالی 7,816 424,588 5,67
جھنگ 6,652 1,002,636 27,13
ملتان 6,107 710,626 17,51
مظفر گڑھ 3,635 405,656 8,46
ڈیرہ غازی خان 5,306 471,149 6,41
کل 29,516 3,014,675 65,18

حوالہ جات[ترمیم]

  1. [1].
  2. "National Dialing Codes"۔ پی ٹی سی ایل۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 ستمبر 2010۔
  3. "Office of Div Commissioner restored"۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  4. Multan Division - Imperial Gazetteer of India, v. 18, p. 22.