ویکیپیڈیا:منتخب ایام/3 ستمبر
Appearance
- واقعات
- 36 ق م – ناولوکوس کی لڑائی میں آگسٹس کے امیر البحر مارکوس ویپسانیس اگریپا نے پومپے کے بیٹے سیکسٹس پوپمپیس کو شکست دی اور یوں مجلس ترام ویری دوم (Second Triumvirate) کی پومپیائی مخالفت کا خاتمہ ہوا۔
- 301ء – سان مارینو، دنیا کی سب سے چھوٹی قوموں میں سے ایک اور دنیا میں اب تک پائی جانے والی سب سے پرانی جمہوریاؤں میں سے ایک ہے، اس کی بنیاد سینٹ مارینوس نے رکھی۔
- 590ء – گریگوری اول کے عہدِ پاپائیت کا آغاز ہوا۔
- 1260ء – جنگ عین جالوت، مصری مملوکوں نے منگولوں کو شکست دی۔
- 1651ء – ووسٹر کی جنگ، اولیور کرامویل (تصویر) نے انگریز شاہ پرستوں کو نیست و نابود کیا۔