مندرجات کا رخ کریں

ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ کرائسٹ یونی ورسٹی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کرائسٹ یونیورسٹی بھارت کے شہر بنگلور میں قائم ایک مشہور یونیورسٹی ہے۔ ویکیپڈیا آؤٹ ریچ کے تحت اس کے طلبا اردو، ہندی، کنڑی، سنسکرت اور تامل زبانوں کی ویکی پیڈیاؤں میں مضامین لکھ چکے ہیں۔ طلبا کی سب سے بڑی فہرست جو قریب 600 پر مشتمل تھی، 300 سے زائد ہندی مضامین دو دو کی ٹیم کی شکل میں ترتیب دے چکی ہے۔ اس کے پرعکس اردو میں کام کرنے کے لیے صرف 6 طلبا دستیاب تھے۔ یہ سب پہلی بار اردو پڑھ رہے تھے، اس لیے 4 طلبا نے مضامین کے لکھنے میں حصہ لیا تھا۔ یہ ویکیپڈیا آؤٹ ریچ 2013 کے اواخر اور 2014 کے اوائل میں رونما ہونے والے اوریئنٹیشن پروگرامس پر مشتمل تھا جن میں ان پانچوں زبانوں پر توجہ دی گئ تھی۔ کرائسٹ یونیورسٹی میں طلبا کی سہولت کے لیے ایک خصوصی ہلپ ڈیسک کا بھی انتظام کیا گیا تھا جہاں ٹائپنگ کی مشکلات اور ویکیپیڈیا ایڈیٹنگ سے متعلق سوالات کے راست اور بالمشافہ جوابات فراہم کیے گئے تھے۔

ارکان

مضامین

منصوبے کی ایک روداد