ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2024/ہفتہ 43

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بدیا دیوی بھنڈاری
بدیا دیوی بھنڈاری

 • …کہ دنیا کا قدیم ترین سائنسی گھر بیت الحکمت ہے جس کی بنیاد عباسی خلیفہ ہارون الرشید کے دور میں بغداد میں رکھی گئی تھی؟
 • …کہ جمہوری جمہوریہ کانگو کا دارالحکومت کنشاسا اور جمہوریہ کانگو کا دارالحکومت برازاویل دنیا کے دو قریب ترین دارالحکومت ہیں جن کے درمیان 6 کلومیٹر کا فاصلہ ہے؟
 • …کہ بدیا دیوی بھنڈاری (تصویر میں) نیپال کی دوسری اور ملک کی جمہوری تاریخ میں پہلی خاتون صدر تھیں؟
 • …کہ برٹش اوپن اسکواش میں پاکستان کے اسکواش کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ 30 مرتبہ کامیابی حاصل کی؟
 • …کہ دنیا میں موجود تمام پرندوں میں سے شتر مرغ کا انڈا سب سے بڑا اور وزنی ہوتا ہے اور ایک انڈے کا وزن تقریبا تین پونڈ یعنی ڈیڑھ کلو گرام ہوتا ہے؟