ٹرمپ ٹاور
ٹرمپ ٹاور | |
---|---|
![]() ففتھ ایونیو سے منظر | |
عمومی معلومات | |
حیثیت | مکمل |
قسم | ڈیپارٹمنٹل اسٹور، دفاتر، رہائش |
معماری طرز | جدت پسندی |
مقام | 721 ففتھ اینیو نیویارک شہر، نیویارک 10022 ریاستہائے متحدہ امریکا |
موجودہ کرایہ دار | ٹرمپ آرگنائزیشن |
نام پر | ڈونلڈ ٹرمپ |
آغاز تعمیر | 1979ء |
تکمیل | 1983 |
افتتاح | نومبر 30، 1983 |
لاگت | 300 ملین ڈالر |
مالک | ڈونلڈ ٹرمپ، ٹرمپ آرگنائزیشن |
اونچائی | |
تعمیراتی | 664 فٹ (202 میٹر)[1] |
تکنیکی تفصیلات | |
مواد | کنکریٹ |
منزلوں کی تعداد | 58 |
لفٹیں | 34 |
ڈیزائن اور تعمیر | |
معمار | Der Scutt |
تعمیراتی فرم | Poor, Swanke, Hayden & Connell |
ڈیولپر | ڈونلڈ ٹرمپ |
ساختی انجینئر | Irwin Cantor |
دیگر معلومات | |
ریستورانوں کی تعداد | 3 |
بارز کی تعداد | 1 |
ٹرمپ ٹاور (انگریزی: Trump Tower) مین ہٹن نیو یارک میں واقع ایک فلک بوس عمارت ہے، جس میں تجارتی مراکز کے ساتھ ساتھ دفاتر اور رہائشی یونٹس بھی موجود ہیں۔ یہ مین ہٹن کے علاقے میں ایسٹ 56 اور 67 اسٹریٹ کے درمیان ففتھ ایونیو پر واقع ہے۔ ٹرمپ ٹاور ری انفورسڈ کنکریٹ سے تعمیر کردہ عمارت ہے، جس کی بیرونی دیوار گہرے رنگ کے شیشے کی ہے۔ عمارت کے سامنے کا ڈیئزائن دندانہ دار ہے اور یہ 28 کونوں پر مشتمل ہے۔ اتنی تعداد میں کونے ڈیزائن کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ کونے ولے کمرے تعمیر کرنا تھا، جس میں اس کے آرکیٹکٹ Der Scutt کامیاب رہے۔ یہ عمارت 1980ء سے 1983ء کے درمیان تعمیر کی گئی۔ اس کا افتتاح 30 نومبر 1983ء کو ہوا۔ یہ عمارت پہلے دن سے ہی اپنی خونصورتی اور ایٹریم کی وجہ سے سیاحوں اور شاپنگ ے رسیاؤں کا پسندیدہ مقام بنی ہوئی ہے۔[2]
ٹرمپ ٹاور کی سائٹ پر اس سے پہلے نیویارک کا مشہور زمانہ ڈیپارٹمنٹل اسٹور Bonwit Teller قائم تھا، جسے منہدم کر کے وہاں ٹرمپ ٹاور کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ ڈیپارٹمنٹ اسٹور کومنہدم کیے جانے کے خلاف عوام کا احتجاج بھی دیکھا گیا تھا۔ ٹرمپ ٹاور کے پانچ منزلوں پر مشتمل ایٹریم میں مصنوعی چشمہ (Waterfall)، ٹرمپ گِرل، ٹرمپ کیفے اور ٹرمپ بار شامل ہیں۔ یہان ایک ایسی دکان بھی مووجود ہے جہاں صرف ٹرمپ برانڈ کی اشیا فروخت کی جاتی ہیں۔ ایٹریم کے بعد دفاتر کے فلورز ہیں، جس کے بعد کنڈومینیم اپارٹمنٹس کے 39 فلورز ہیں۔ 263 پرتعیش اپارٹمنٹس کو بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈئزائنرز نے سجایا ہے، جہان دنیا کے چند امیر ترین افراد رہائش پزیر ہیں۔ اب سے آخری منزل کو 68 ویں فلور کا نمبر دیا گیا ہے، تاہم ضروری نہیں کہ اس بلڈنگ میں ہر فلور کو دیا جانے والا نمبر اس کا اصل فلور نمبر ہی ہو۔ کئی بین الاقوامی برانڈز کے فلیگ شپ اسٹور بھی اس عمارت کے نچلے فلورز پر موجود ہیں۔ ٹرمپ کا اپنا اپارٹمنٹ اس عمارت کے آخری تین فلورز پر موجود ہے جہاں ایک پرائیویٹ لفٹ کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی رئیل اسٹیٹ کمپنی ٹرمپ آرگنائزیشن کے دفاتر بھی اسی عمارت میں ہیں۔ ٹرمپ کے رئیلٹی شو The Apperantice کی شوٹنگ بھی اسی عمارت میں کی جاتی تھی، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم بھی اسی عمارت سے چلائی تھی۔ ٹرمپ 2020ء کی اپنی صدارتی مہم کا ہیڈ کوارٹر بھی اسی بلڈنگ کو بنانے کا اعلان کر چکے ہیں۔[2]
![]() |
ویکی ذخائر پر ٹرمپ ٹاور سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Trump Tower"۔ The Skyscraper Center۔ Council on Tall Buildings and Urban Habitat۔ 2 فروری 2017 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جنوری2017
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) والوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت) - ^ ا ب لیاقت علی جتوئی، ٹرمپ ٹاور، مشمولہ: روزنامہ جنگ کراچی، 31 مارچ 2019ء، صفحہ 19