ٹی متسومورا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ٹی متسومورا
Prof T. Matsumura
پیشہ جاپان میں اردو کے پروفیسر اور مصنف
قومیت جاپانی

پروفیسر ٹی متسومورا جاپان کی اوساکا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے صدر کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔

مقالات[ترمیم]

متسومورا نے سر سید احمد خان، الطاف حسین حالی اور محمد اقبال مقالات لکھے ہیں۔

تراجم[ترمیم]

متسومورا نے ولی دکنی، میر تقی میر، خواجہ میر درد اور امام بخش ناسخ کے کلام کا ترجمہ کیا۔

تذکرہ وتاریخ سے متعلق تحریری کام[ترمیم]

متسومورا نے آب حیات کا ترجمہ کیا جسے کلاسیکی شاعروں کا جدید تذکرہ شمار کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے دہلی اور لکھنؤ کے مکاتب فکر پر بھی تجزیا تی کام کیا۔

اردو قواعد[ترمیم]

متسومورا نے جاپانی طلبہ کے لیے اردو قواعد کی ایک جامع کتاب بھی مرتب کی ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]