پائیتھن سافٹ ویئر فاؤنڈیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
پائیتھن سافٹ ویئر فاؤنڈیشن
Python logo and wordmark.svg
مخففPSF
قیام6 مارچ 2001ء
قسم501(c)(3) nonprofit organization
نصب العینپائیتھن پروگرامنگ زبان کی ترقی، فروغ و تحفظ اور پائیتھن پروگرامروں کی بین الاقوامی برادری کا ارتقا[1]
صدر دفاترڈیلاویئر، ریاستہائے متحدہ امریکا
خطہserved
عالمی
باضابطہ زبان
انگریزی
صدر
Guido van Rossum
صدر نشین
Naomi Ceder
آمدن(2015)
$2.9 ملین[2]
ویب سائٹwww.python.org/psf/

پائیتھن سافٹ ویئر فاؤنڈیشن (انگریزی: Python Software Foundation، مخفف: PSF) ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو پائیتھن پروگرامنگ زبان کے فروغ کے لیے وقف ہے۔[3] 6 مارچ 2001ء کو اس کی بنیاد رکھی گئی۔ پائیتھن فاؤنڈیشن کا اصل مقصد پائیتھن برادری کا فروغ و ارتقا ہے، نیز وہ پائیتھن برادری کی مختلف و متنوع سرگرمیوں کی بھی ذمہ دار ہے جن میں خصوصاً پائیتھن زبان کا ارتقا، اس کے علمی حقوق کا انتظام، پائی کون جیسی کانفرنسوں کا انعقاد اور سرمایہ اکٹھا کرنا قابل ذکر ہیں۔

سنہ 2005ء میں پائیتھن سافٹ ویئر فاؤنڈیشن کو ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم خدمات انجام دینے اور اسے جدید ترین آلات سے لیس کرنے پر کمپیوٹر ورلڈ ہورائزن ایوارڈ سے نوازا گیا۔[4][5]

ضابطہ اخلاق[ترمیم]

سنہ 2012ء کے اواخر سے پائیتھن سافٹ ویئر فاؤنڈیشن اس امر کی تجویز دینے لگی کہ پائیتھن کی تمام کانفرنسوں کے ضابطہ اخلاق بنا کر اسے نافذ کیا جائے۔ اسی کے پیش نظر فاؤنڈیشن کے مصارف پر ہونے والی تمام تقریبات کے لیے ضابطہ اخلاق کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔[6]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Mission". Python Software Foundation. اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2018. 
  2. "GuideStar report for Python Software Foundation". GuideStar. GuideStar. اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2018. 
  3. Deibel، Stephan (March 2008). "Executive Summary: The Python Software Foundation". اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2016. 
  4. "Python Software Foundation Wins Computerworld Horizon Award for Popular Python Programming Lanaguage" (Press release). 2005-09-15. مورخہ 2015-05-01 کو اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 2016-10-05.  نامعلوم پیرامیٹر |deadurl= ignored (معاونت)
  5. "Computerworld Horizon Awards 2005 Honorees". Computerworld. 2005-09-12. اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2016. 
  6. Endsley، Rikki. "7 open source projects to cut your teeth on (and the ones to avoid)". IT World. اخذ شدہ بتاریخ 17 جون 2017. 

بیرونی روابط[ترمیم]