پائیتھن (پروگرامنگ زبان)
پیراڈائم | اوبجیکٹ اوریئنٹڈ پروگرامنگ، imperative، functional، طریقہ کار پروگرامنگ، reflective |
---|---|
اشاعت | 1991 |
ڈیزائنر | گیوڈو وان روسم |
ترقی دہندہ | پائیتھن سافٹ ویئر فاؤنڈیشن |
مستحکم اشاعت | 3.12.4 / 6 جون 2024 2.7.18 / 1 مئی 2018 |
شعبہ تحریر | Duck، dynamic، strong
since version 3.5: Gradual |
اہم اطلاقات | CPython، IronPython، Jython، MicroPython، Numba، PyPy، Stackless Python |
بولیاں | Cython، RPython |
متاثر | ABC، ALGOL 68، سی، سی++، CLU، Dylan، Haskell، Icon، Java، Lisp، Modula-3، پرل |
موثر | Boo، Cobra، CoffeeScript، D، F#، Falcon، Genie،[1] گو (پروگرامنگ زبان)، Apache Groovy، جاوا اسکرپٹ،[2][3] Julia، روبی (پروگرامنگ زبان)، |
اجازت نامہ | Python Software Foundation License |
فائل کی توسیع | .py, .pyc, .pyd, .pyo (prior to 3.5),[4] .pyw, .pyz (since 3.5)[5] |
ویب سائٹ | www |
Python Programming بر ویکی کتب |
پائیتھن وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والی ایک اعلی سطحی، عام مقصد (general-purpose)، تشریحی (interpreted) اور متحرک (dynamic) پروگرامنگ زبان ہے۔[6][7] اس کے ڈیزائن کا فلسفہ پروگرام کوڈ کو پڑھنے کی اہلیت ہونے پر زور دیتا ہے اور اس کی نحو(کوڈ) پروگرامر کو اجازت دیتی ہے کہ وہ ++C یا جاوا کے مقابلے میں اپنے تصورات کا اظہار کوڈ کی کم سطروں میں کر سکتا ہے۔[8][9] یہ زبان چھوٹے اور بڑے پیمانے پر پروگرام تشکیل دینے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔[10]
پائیتھن زبان پروگرامنگ کے متعدد نمونوں کی حمایت کرتی ہے جس میں متعین مقصد (object-oriented)، حکمیہ (imperative) اور فعال پروگرامنگ (functional programming) یا باضابطہ (طریقہ کار پروگرامنگ) انداز شامل ہیں۔ اس میں ایک متحرک قسم کے نظام اور خود کار طریقے سے یادداشت(memory) کو منظم کرنے کی خصوصیات ہیں اور ایک بڑی اور جامع معیاری لائبریری بھی موجود ہے۔ [11]
پائیتھن کے ترجمان (interpreters) بہت سے آپریٹنگ سسٹم کے لیے دستیاب ہیں جو پائیتھن کوڈ کو وسیع اقسام کے سسٹمز پر چلانے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ دنیا کی سب سے آسان ترین اور سب سے زیادہ استعمال ہونے والی زبانوں میں سے ایک ہے۔
تاریخ
[ترمیم]پایتھن کو تیار کرنے کا کام 1989ء میں شروع ہو چکا تھا تاہم اس کی سب سے پہلی اشاعت 20 فروری، 1991ء میں ہوئی۔ اس زبان کا نام مشہور برطانوی ڈرامے مونٹی پایتھنز فلائنگ سرکس(لاطینی:Monty Python's Flying Circus) پر رکھا گیا۔ یہ ڈراما پروگرام نگار کو نہایت عزیز تھا۔ وان روسم نے اپنی اس ذمہ داری کو 12 جولائی 2018ء تک نبھایا اور پھر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو گئے۔ اب اس منصوبے کی ذمہ داری پانچ رکنی کونسل کے کندھوں پر ہے۔ اس کونسل کے اراکین کا انتخاب جنوری 2019ء میں ہوا تھا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "{{نقل:PAGENAME}}"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-12-28
- ↑ "Perl and Python influences in JavaScript"۔ www.2ality.com۔ 24 فروری 2013۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-05-15
- ↑ Axel Rauschmayer۔ "Chapter 3: The Nature of JavaScript; Influences"۔ O'Reilly, Speaking JavaScript۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-05-15
- ↑ File extension .pyo was removed in Python 3.5. See PEP 0488
- ↑ Moore Holth (30 مارچ 2014)۔ "PEP 0441 -- Improving Python ZIP Application Support"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-12
- ↑ TIOBE Software Index (2015)۔
- ↑ "The RedMonk Programming Language Rankings: جون 2015 – tecosystems"۔ Redmonk.com۔ 1 جولائی 2015۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-09-10
- ↑ Mark Summerfield۔ Rapid GUI Programming with Python and Qt۔
Python is a very expressive language, which means that we can usually write far fewer lines of Python code than would be required for an equivalent application written in, say, C++ or Java
- ↑ Steve McConnell (30 نومبر 2009)۔ Code Complete, p. 100۔ ISBN:978-0-7356-3697-2۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-01-20
- ↑ Kuhlman, Dave.
- ↑ "About Python"۔