مندرجات کا رخ کریں

پاکستان کارخانہ آتشزدگی 2012

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پاکستان کارخانہ آتشزدگی 2012 is located in پاکستان
Baldia Town
Baldia Town
Lahore
Lahore
Location of incidents shown in the map of Pakistan.
تاریخ11 September 2012ء (11 September 2012ء)
مقدمہVarious ignition sources: (still under investigation)
نقصانات
Karachi Fire: 289 people killed by smoke inhalation, burns and stampede
Lahore Fire: 25 people killed by smoke inhalation, burns and stampede

پاکستان کے شہر کراچی میں گیارہ ستمبر 2012 کو حب ریورروڈ بلدیہ ٹاؤن میں فیکٹری میں لگنے والی آگ سے 289 افراد ہلا ک جبکہ 30 سے زائد جھلس کرزخمی ہو گئے۔

کراچی کی حب ریورروڈپر واقع فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے چوتھی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پھر پوری عمارت میں پھیل گئی۔

محکمہ صحت نے سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ حادثے کے باعث عمارت منہدم ہونے کا خطرہ بھی پیدا ہو گیا۔

آگ گارمنٹس فیکٹری میں لگی جس میں ابھی بھی درجنوں خواتین اور مرد مزدور پھنسے ہوئے ہیں جبکہ فیکٹری میں موجود بعض مزدور کھڑکیاں توڑکر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ کو تیسرے درجہ کی قرار دے کر شہر بھر کی گاڑیوں اور اسنار کل کو طلب کر لیا اور فیکٹری کے باہرقریبی علاقوں کے افراد کی بڑی تعداد بھی جمع ہو گئی ہے پر آگ کی شدت کو کم کرنے میں ناکام رہے- فیکٹری کی عمارت پانچ منزلہ ہے اور فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تین اطراف سے آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔