مندرجات کا رخ کریں

کراچی ایکسپریس ٹرین میں آتشزدگی 2023ء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
2023 Karachi Express train fire
تفصیلات
محل وقوعٹنڈو مستی خان, ضلع خیر پور, سندھ
ملکپاکستان
لائنکراچی-پشاور ریلوے لائن
آپریٹرپاکستان ریلویز
حادثے کی قسمریل گاڑی میں آتشزدگی
وجہتحقیقات جاری ہیں، شارٹ سرکٹ
اعداد و شمار
اموات7
زخمی4

27 اپریل 2023ء کو صبح سویرے کراچی ایکسپریس ٹرین کی ایک بوگی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں چار بچوں اور ایک خاتون سمیت کم از کم سات افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریل گاڑی سندھ کے ضلع خیرپور میں ٹنڈو مستی خان کے قریب پہنچی اور اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریل گاڑی کراچی سے لاہور جا رہی تھی۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آگ کس وجہ سے لگی۔ [1]

پس منظر

[ترمیم]

ریل گاڑی کے روہڑی جنکشن ریلوے اسٹیشن پر پہنچنے سے پہلے ہی ریلوے حکام نے اطلاع دی کہ آگ بزنس کلاس کے ڈبے میں لگی۔ ریل گاڑی کے ڈرائیور نے ریل گاڑی کو روک دیا اور مسافروں کو نیچے اتارنا شروع کر دیا۔ ریسکیو 1122 نے آگ بجھا ئی ا ور جب ریسکیو مشن ختم ہو گیاتو متاثرہ کیبن کو دوسرے ڈبوں سے الگ کرنے کے بعد متاثرہ ٹرین خیرپور کے راستے پر منزل کی طرف بھیج دیا گیا۔ حکام کے مطابق آگ سے بچنے کے لیے ٹرین سے چھلانگ لگانے کی کوشش کے دوران ایک خاتون مبینہ طور پر ہلاک ہو گئی۔ [2]

وفاقی وزیر ریلوے اور ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ آگ لگنے کی وجہ اور کسی ممکنہ حکومتی غفلت کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقاتی ٹیم خیرپور پہنچ گئی۔ [3]

رد عمل

[ترمیم]

نگراں وزیر اعلیٰٰ پنجاب محسن نقوی نے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کمشنر اور آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے غفلت برتنے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰٰ نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ [4]

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تجویز پیش کی کہ اس میں تخریب کاری ملوث ہو سکتی ہے۔ [5] وزیر نے اس واقعے کی جامع تحقیقات کا وعدہ کیا، جس سے پتہ چلے گا کہ خاتون کو کیوں چھلانگ لگانی پڑی اور زنجیر کھینچنے پر ٹرین کو رکنے میں کتنا وقت لگا۔ وزیر نے مزید سانحات کو روکنے کے لیے ریل کی حفاظت اور حفاظتی اقدامات کو بڑھانے کے لیے صوبائی فنڈنگ کی ضرورت پر زور دیا۔ [6]

مزید دیکھیے

[ترمیم]
  • نقل و حمل کی آگ کی فہرست

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Karachi Express inferno claims seven lives near Tando Masti Khan"۔ www.geo.tv 
  2. Adnan Sheikh | Ubaidullah Shaikh (April 27, 2023)۔ "7 dead as Lahore-bound train catches fire in Khairpur"۔ DAWN.COM 
  3. "Investigation launched after fatal blaze on Karachi Express train" 
  4. "CM condoles loss of lives"۔ The Nation۔ April 27, 2023 
  5. "Railways minister hints at sabotage in Karachi express fire incident"۔ The Nation۔ April 27, 2023 
  6. "Railways minister hints at sabotage as train fire snuffs out seven lives"۔ Dunya News 

سانچہ:2023 railway accidents