پروجیکٹ 211

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
نقشہ میں چین کی بڑی یونیورسٹیاں دکھائی گئی ہیں۔ گلابی کی یونیورسٹیاں پروجیکٹ 211 کا حصہ ہیں۔

پروجیکٹ 211 (انگریزی: Project 211)، چینی زبان:211工程، پینین: gōngchéng ایک تعلیمی پروجیکٹ ہے جسے وزارت تعلیم، چین نے 1955ء میں بنیادی یونیوسٹیوں اور کالجوں میں تحقیق اور تعلیمی معیار کو بڑھانے کے لیے شروع کی۔ اس پروجیکٹ کے پہلے دور میں (1996ء تا 2000ء) 2.2 بلین امریکی ڈالر کی رقم مختص کی گئی تھی۔[1] فی الحال چین میں تقریباً 116 اعلیٰ تعلیم کے مراکز ہیں جن میں جن میں 6 فیصد مرکزوں کو پروجیکٹ 211 کا حصہ بنایا گیا ہے۔پروجیکٹ 211 کے اسکول اور کالج کو پانچ میں سے چار ڈاکٹر، دو تہائی گریجویٹ، نصف بار کے طالبعموں اور ایک تہائی انڈر گریجویٹ کی تربیت کی ذمہ دی جاتی ہے۔ وہاں ریاست کے 85 فیصد بنیادی مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔ اور ریاست کی 96 فیصد لیباریٹری انہی اسکولوں میں ہیں۔ سائنسی تحقیقات کی کل 70 فیصد رقم انہیں اسکولوں میں خرچ ہوتی ہے۔[2] کسی بھی یونیورسٹی کو پروجیکٹ 211 میں شامل ہونے کےلئے کچھ شرائط ہیں جیسے سانئٹفک، تکنیکی اور انسانی وسائل معیار پر پورا اترنا اور اڈوانسڈ ڈگری نصاب کا مہیا ہونا وغیرہ۔ پروجیکٹ 211 میں تمام طرح کی یونیورسٹیاں شامل ہیں جیسے ایگری کلچرل، سائنسی، مائننگ، جیو سائنس، ٹیکنالوجی، میڈیکل، پولیٹیکل سائنس اور لا، ملٹری میڈیکل وغیرہ۔ اس میں نورمل یونیورسٹیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ان میں سے کئی تو اکیلے بیجنگ میں ہیں۔ شنگھائی بھی ایسا شہر ہے جہاں بہت ساری یونیوسٹیاں کھولی گئی ہیں۔ پروجیکٹ کا نام ایک نعرہ سے نکلا ہے۔ وہ نعرہ ہے “面向21世纪,办好100所高校“ یعنی 21ویں صدی میں 100 یونیورٹیوں کو صحیح انداز میں منظم کرنا ہے۔ [3] 2014ء کے بعد پروجیکٹ 211 کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ایک اور نیا پروجیکٹ چلایا گیا جسے پلان 111 کا نام دیا گیا۔[4][5] ستمبر 2017ء میں ایک اور متعلق منصوبہ تیار کیا گیا جو ڈل فرسٹ کلاس یونیورسٹی پلان کہلاتا ہے۔[6][7] یہ ابھی تک واضح نہیں ہو پایا ہے کہ آیا یہ پلان پروجیکٹ 211 اور پروجیکٹ 985 کے بعد ایک نیا پلان ہےیا یونیورسٹیوں کی نئی طرح سے درجہ بندی کا کوئی نیا منصوبہ ہے۔[8]

یونیورسٹیوں کی فہرست[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Li Lixu (2004). "China’s Higher Education Reform 1998-2003: A Summary". Asia Pacific Education Review V (1): 14–22. http://eri.snu.ac.kr/aper/pdf/Vol%205%20No%201%20July%202004%20PDF/02.Li%20Lixu.pdf. 
  2. Over 10 billion yuan to be invested in "211 Project" - People's Daily Online نسخہ محفوظہ 2008-04-28 در وے بیک مشین
  3. ""211工程"大事记"۔ Ministry of Education, PRC (Chinese زبان میں)۔ مورخہ 2016-11-22 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  4. "Archived copy"۔ مورخہ 2017-09-09 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-09-09۔ 南京有高校称“211建设”已暂停
  5. "Archived copy"۔ مورخہ 2017-09-09 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-09-09۔ 985、211取消后 仅88所高校入选“111计划”(名单)
  6. "China to develop 42 world-class universities"۔ People's Daily۔ 21 ستمبر 2017۔
  7. "双一流大学 (shuāngyīliú dàxué): Double top university plan"۔ مورخہ 2017-09-25 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  8. "双一流大学 (shuāngyīliú dàxué): Double top university plan"۔ مورخہ 2017-09-25 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔