مندرجات کا رخ کریں

پولیساریو فرنٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جبهة البوليساريو
Jabhat al-Bōlīsāryū
Frente Polisario
سیکرٹری جنرلابراہیم غالی
بانیEl-Ouali Mustapha Sayed
تاسیس10 مئی 1973ء (10 مئی 1973ء)
صدر دفترصحراوی پناہ گزین کیمپ، صوبہ تندوف، الجزائر
یوتھ ونگSahrawi Youth Union
Women's wingNational Union of Sahrawi Women
Trade union affiliationSahrawi Trade Union
Armed wingSahrawi People's Liberation Army
نظریاتSahrawi nationalism
Arab socialism[1]
Arab nationalism
Social democracy
Democratic socialism
سیکولرازم[2]
Historical:
مارکسیت[3]
سیاسی حیثیتبایاں بازو[2]
بین الاقوامی اشتراکProgressive Alliance
سوشلسٹ انٹرنیشنل (consultative)
ترانہ"صحراؤنا هي الوطن"
لفظی 'Sahara is our Homeland'
Sahrawi National Council
51 / 51
Pan-African Parliament
5 / 5
(Sahrawi Republic seats)
جماعت کا پرچم
ویب سائٹ
frentepolisario.es

پولیساریو محاذ، فرنٹ پولیساریو، فریلیساریو یا صرف پولیساریو ( ہسپانوی: Frente Popular de Liberación de Saguía el Hamra y Río de Oro ؛ عربی: الجبهة الشعبية لتحرير الساقية الحمراء ووادي الذهب )، ایک باغی صحراوی قوم پرست آزادی کی تحریک ہے جو مغربی صحارا کی خود مختاری کا دعویٰ کرتی ہے۔

اس کی ابتدا صحراوی قوم پرست تنظیم جسے موومنٹ فار لبریشن آف ساگویا الحمرا اور وادی الذہاب کہا جاتا ہے، سے ہوئی۔ پولیساریو فرنٹ کا باقاعدہ قیام 1973ء میں ہسپانوی قبضے کے خلاف مسلح جدوجہد شروع کرنے کے ارادے سے کیا گیا تھا جو سنہ 1975ء تک جاری رہی، یہاں تک کہ اسپین نے اسے موریتانیہ اور المغرب کے درمیان تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا۔ پولیساریو فرنٹ نے دونوں ممالک فوجوں کو بھگانے کے لیے جنگ چھیڑ دی۔ اس نے موریطانیہ کو سنہ 1979ء میں مغربی صحارا پر اپنا دعویٰ ترک کرنے پر مجبور کیا اور 1991 کی جنگ بندی اور اقوام متحدہ کی طرف حمایت سے ریفرنڈم کے انعقاد تک، جو اس کے بعد سے مسلسل ملتوی ہے، المغرب کے خلاف اپنی فوجی مہم جاری رکھی۔ سنہ 2020ء میں پولساریو فرنٹ نے جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کیا اور مسلح تصادم دوبارہ شروع کیا۔

اقوام متحدہ پولساریو فرنٹ کو صحراوی عوام کا جائز نمائندہ سمجھتی ہے اور اس بات کو برقرار رکھتی ہے کہ صحرائیوں کو خود ارادیت کا حق حاصل ہے۔ [4][5] المغرب کے زیر کنٹرول مغربی صحارا کے کچھ حصوں میں پولیساریو فرنٹ کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے اور وہاں اپنی پارٹی کا جھنڈا (جسے اکثر صحراوی پرچم کہا جاتا ہے) اٹھانا غیر قانونی ہے۔ [6] یہ سوشلسٹ انٹرنیشنل کا مشاورتی رکن ہے۔

  1. David Ottaway، Marina Ottaway (1981)۔ Afrocommunism (بزبان انگریزی)۔ Africana Publishing Company۔ صفحہ: 3۔ ISBN 978-0-8419-0664-8 
  2. ^ ا ب
  3. Hooper, John (11 فروری 1999)۔ "The Polisario's Marxist past sinks into the desert sands"۔ دی گارڈین۔ 13 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 فروری 2021 
  4. United Nations General Assembly Resolution 34/37: Question of Western Sahara۔
  5. Stefan Gänzle، Benjamin Leruth، Jarle Trondal (15 نومبر 2019)۔ Differentiated Integration and Disintegration in a Post-Brexit Era۔ Taylor & Francis۔ صفحہ: 191۔ ISBN 978-0-429-64884-7۔ 22 مارچ 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 جنوری 2020 
  6. "UN calls for peace in Western Sahara – Vatican News"۔ www.vaticannews.va (بزبان انگریزی)۔ 2020-11-17۔ 21 ستمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 ستمبر 2021