چونڈکو
سندھ کے ضلع خیر پور میرس کے تعلقہ نارا کا صدر مقام, شہر کے وسط میں طویل شاہی بازار ہے نیشنل بنک ایم سی بی اور یو بی ایل بنک کی شاخیں موجود ہیں نزدیک ہی ساون گیس فیلڈ (او ایم وی) ہے چونڈکو سے سانگھڑ، کوٹ بنگلو اور سکندر آباد کے راستے سڑک ضلع سکھر کے تعلقہ صالح پٹ جاتی ہے، شہر میں ہندووں کی کثیر تعداد ہے جو کاروبار میں نمایاں ہیں ان کا الگ ہندو محلہ ہے، دیگر محلوں میں چانڈیو محلہ، سومرو محلہ، بھیل محلہ، حر کالونی، وغیرہ ہیں۔ ہندوں کے منادر میں شیو شنکر مندر، ادہم گر مندر، کرشن گر مندر، مندر بھائی دریاور، بھگوان شیو شنکر مندر،آدم مندر، جھولے لعل مندر، گوردوارہ گورو نانک ہیں شیعہ امام بارگاہ کے علاوہ عاشق علی شاہ کا مدرسہ اور مسجد بھی ہے۔ قمیر شاہ اور عارف شاہ کے مزارات مرجع خلائق ہیں، کنگری کاٹن فیکٹری، مومن فلور ملز کے علاوہ پیر پگاڑہ کی ایک فلور مل بھی ہے، سرکاری اسکولوں کے علاوہ نجی تعلیمی اداروں میں مہک، پوجا، سوریہ بادشاہ اور ایکسیلینس کے نام سے پبلک نجی تعلیمی ادارے ہیں، ٹالپور ، شر ، بھنبھرو ، ملاح ، میر ، ہکڑو ،شنبانی، سومرو ، بھیل ، مینگواڑ ، اوڈو سندھی قومیں آباد ہیں، شہر کا پوسٹ کوڈ نمبر 66061 ہے، سطح سمندر سے 54میٹربلند ہے 2017 کے مطابق شہر کی آبادی 38641 نفوس پر مشتمل ہے اور چونڈکو کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ حاصل ہے
حوالہ جات
[ترمیم]تحقیق و تحریر= کامران اعظم سوہدروی