چونگ چنگ جیانگبئی بین الاقوامی ہوائی اڈا
چونگ چنگ جیانگبئی بین الاقوامی ہوائی اڈا Chongqing Jiangbei International Airport 重庆江北国际机场 | |||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
| |||||||||||||||||||
خلاصہ | |||||||||||||||||||
ہوائی اڈے کی قسم | عوامی | ||||||||||||||||||
خدمت | چونگ چنگ | ||||||||||||||||||
محل وقوع | یوبی ضلع، چونگ چنگ | ||||||||||||||||||
مرکز برائے | |||||||||||||||||||
فوکس شہر برائے | |||||||||||||||||||
بلندی سطح سمندر سے | 416 میٹر / 1,365 فٹ | ||||||||||||||||||
متناسقات | 29°43′09″N 106°38′30″E / 29.71917°N 106.64167°E | ||||||||||||||||||
ویب سائٹ | http://www.cqa.cn/ | ||||||||||||||||||
نقشہs | |||||||||||||||||||
CAAC airport chart | |||||||||||||||||||
چونگ چنگ میں ہوائی اڈے کا مقام | |||||||||||||||||||
رن وے | |||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||
اعداد و شمار (2018) | |||||||||||||||||||
|
چونگ چنگ جیانگبئی بین الاقوامی ہوائی اڈا | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
سادہ چینی | 重庆江北国际机场 | ||||||
روایتی چینی | 重慶江北國際機場 | ||||||
|
چونگ چنگ جیانگبئی بین الاقوامی ہوائی اڈا یا چونگ چنگ جیانگبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ (آئی اے ٹی اے: CKG، آئی سی اے او: ZUCK) (انگریزی: Chongqing Jiangbei International Airport) (چینی: 重庆江北国际机场) عوامی جمہوریہ چین کی براہ راست زیر انتظام بلدیہ چونگ چنگ کے ضلع یوبی میں واقع ہے۔ اس کا آیاٹا ایئرپورٹ کوڈ (CKG) اور آئی سی اے او کوڈ (ZUCK) شہر کے قدیم نام چونگ کنگ (انگریزی: Chungking) کی رومن سازی سے حاصل کردہ ہیں۔ جیانگبئی ہوائی اڈا بھی بہت سے غیر ملکیوں کے لیے 72 گھنٹے کا بغیر-ویزا ٹرانزٹ بھی فراہم کرتا ہے۔ 2017ء میں ائیرپورٹس کونسل انٹرنیشنل نے "25-40 ملین مسافر سائز میں بہترین ہوائی اڈے" کے زمرہ میں اسے پہلی جگہ سے نوازا۔ [3]
چونگ چنگ شہر کے مرکز کے شمال میں 19 کلومیٹر (12 میل) کے فاصلے پر واقع یہ ہوائی اڈا چائنا ایکسپریس ائیر لائنز، چائنا ساؤدرن ائیرلائنز، سیچوائن ائیرلائنز، شینڈونگ ائیرلائنز، چونگ چنگ ائیرلائنز، تیانجن ائیرلائنز، چائنا ویسٹ ائیر اور شیامین ائیر کا مرکز اور ائیر چائنہ، ہائنان ائیرلائنز کا فوکس شہر ہے۔
ہوائی اڈے کے تین ٹرمینلز ہیں، ٹرمینل 2 اندرون ملک پروازوں اور ٹرمینل 3اے کچھ دیگر اندرون پروازوں اور تمام بین الاقوامی پروازوں کے لیے ہے جبکہ ٹرمینل 1 فی الحال بند ہے۔ ہوائی اڈے کے پہلا، دوسرا اور تیسرے مراحلہ بالترتیب جنوری 1990ء، دسمبر 2004ء اور دسمبر 2010ء کو فعال ہوا۔ ٹرمینل 2 سالانہ 15 ملین مسافروں ور ٹرمینل 3اے سالانہ 45 ملین مسافروں کو سنبھالنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ [4]
تاریخ
[ترمیم]چونگ چنگ کی شہری ہوا بازی کی تاریخ 1920ء کی دہائی تک پہنچتی ہے۔ 1938ء میں بایشیئی ہوائی اڈے کی تکمیل کے بعد چونگ چنگ چین کے ان چار شہروں میں شامل ہو گیا جہاں ہوائی اڈے موجود تھے۔ 1950ء میں تیانجن، چینگدو، گوانگژو اور کونمینگ سے چونگ چنگ کے لیے پروازوں کا آگاز ہوا جو 1949ء میں قائم ہونے والے عوامی جمہوریہ چین کی ابتدائی ہوا باری کا حصہ ہے۔
1965ء چین شہری ہوا بازی انتظامیہ نے سیچوان کو اپنا مرکز بنایا اور اس کے بعد چونگ چنگ میں 1990ء کی دہائی تک کوئی ترقی نہیں ہوئی۔
22 جنوری 1990ء کو نئے چونگ چنگ جیانگبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح ہوا جو قدیم بایشیئی ہوائی اڈے کا متبادل ہے۔ 1997ء میں چونگ چنگ عوامی جمہوریہ چین کی براہ راست زیر انتظام بلدیات میں شامل ہو کے چوتھی بلدیہ بنا۔ چین شہری ہوا بازی انتظامیہ نے اسی سال یہاں اپنا دفتر بھی قائم کیا۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "China Southern Airlines to make Chongqing into aviation hub"۔ شینہوا نیوز ایجنسی۔ 6 مئی 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اکتوبر 2011
- ↑ "厦门航空重庆分公司正式揭牌成立"۔ CARNOC۔ 26 اکتوبر 2018۔ 09 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2019
- ↑ "重庆机场服务质量保持全球同层级机场领先地位"۔ CARNOC۔ 16 اگست 2018
- ↑ "江北机场T3今起投用 重庆进入三跑道时代"۔ news.sina.com.cn۔ 29 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اگست 2017