چک بھٹی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تعارف[ترمیم]

یہ دریائے چناب کے کنارے کے قریب پر واقع ہے یہ ایک قدیم گاؤں ہے یہاں کے مشہور قبیلے بھٹی، ڈاہر، راجپوت، جوئیے اور رحمانی ہیں

یہاں کی مشہور روحانی شخصیت خواجہ خواجگان باوا جی غلام حسن ہیں جنھوں نے اشاعت دین کی خاطر اپنا آبائی گاؤں نوروز پور چھوڑ کر یہاں سکونت اختیاری اور ہزاروں افراد کو اسلام کے زیور سے آراستہ کیا.

روحانی مرکز[ترمیم]

قدوۃالاولیاء قطب ربانی غوث زماں حضور قبلہ خواجہ غلام حسن نقشبندی چک بھٹی کی مشہور بزرگ ہستی ہیں آپ نے سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ میں فیض روحانی خواجہ خواجگان خواجہ محمد خان عالم آستانہ عالیہ باؤلی شریف ضلع گجرات سے حاصل کیا. اور انھوں نے حضرت خواجہ محمد ہادی نامدار نتھیال شریف سے اور خواجہ خواجگان حضرت خواجہ بابا جی نور محمد چوراہی آستانہ عالیہ چورہ شریف سے خلافتِ روحانیت حاصل کی..یوں یہ سلسلہ سیدنا صدیق اکبر تک پہنچتا ہے جو صوفیا کے سردار ہیں خواجہ غلام حسن ایک بہت بڑے عالم دین فقیہ ِفطن، عارف بااللہ، تقویٰ میں مشہور و معروف اور کرامات سے بھرپور تھے علاقہ بھر میں ہندوؤں کو مسلمان کیا اور دین اسلام کی بھرپور خدمت کی

آپ کے عقیدت مندان پورے پاکستان خصوصاً ضلع سرگودھا فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بکثرت پائے جاتے ہیں.

علمی خاندان[ترمیم]

آپ کا گھرانہ علمی لحاظ سے منفرد مقام رکھتا ہے.. آپ کے صاحبزادے اور خلیفہ اول مفتئ ہند خواجہ احمد علی اپنے زمانے میں اپنی مثال آپ ہیں.. آپ کا بلند علمی مقام اور تقویٰ شعاری بے پناہ مقبول ہے آپ کے معاصرین نے آپ کی بے شمار کرامات کا ذکر کیا ہے

سالانہ عرس[ترمیم]

سالانہ مرکزی عرس مبارک مارچ کے پہلے ہفتے میں ہوتا ہے


چک بھٹی
گاؤں
ملکPakistan
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
ضلعضلع حافظ آباد
Union councils25
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
 • گرما (گرمائی وقت)پاکستان کا معیاری وقت (UTC+6)
ٹیلی فون کوڈ0547
ویب سائٹ[1]

چک بھٹی (انگریزی: Chak Bhatti) پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو ضلع حافظ آباد میں واقع ہے۔ یہ ایک یونین کونسل بھی ہے[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]