چھت پر ایک کمرہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
چھت پر ایک کمرہ
The Room on the Roof
1987 ایڈیشن کور
مصنفRuskin Bond
اصل عنوانThe Room on the Roof
مصور سرورقClarf Bishop Dean
ملکبھارت
زبانانگریزی
سلسلہرسکن بونڈ
صنففکشن
ناشرCoward-McCann (اصل)[1]
پینگوئن (ادارہ) (موجودہ)
تاریخ اشاعت
1956
طرز طباعتپیپر بیک
صفحات160 صفحات (پہلا ایڈیشن)[1]
او سی ایل سی1579534
قبل ازاںN/A 

چھت پر ایک کمرہ (انگریزی: The Room on the Roof) رسکن بونڈ کا تحریر کردہ ایک ناول ہے۔ مصنف کا یہ پہلا ناول تھا۔ اس وقت ان کی عمر محض سترہ سال کی تھی۔[2] انھیں اس ناول کے لیے 1957ء میں جان لیولن رائس پرائز سے نوازا گیا تھا۔[2][3] یہ ناول ایک سترہ سالہ اینگلو انڈین یتیم نوجوان کی زندگی پر منحصر ہے جو دہرہ دون میں رہتا ہے۔ وہ اپنے سرپرست مسٹر ہریسن کے سخت رویے سے تنگ آکر گھر سے فرار ہو جاتا ہے اور ہندوستانی دوستوں کے ساتھ شروع کردیتا ہے۔

خلاصہ[ترمیم]

رسٹی ایک ہندوستانی لڑکا ہے۔ وہ یتیم ہے اور نسلا اینگلو انڈین ہے۔ وہ بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرہ دون میں اپنے سرپرست مسٹر ہریسن اور اس کی اہلیہ کے ساتھ رہتا ہے جو رسٹی کو خالص انگلستانی تصور کرتی ہے اور ہندوستانی بچوں سے دور رہنے کی تاکید کرتی ہے۔ ان دونوں کی تاکید بالخصوص ہریسن کا رویہ سختی میں بدل جاتا ہے جس سے رسٹی کے نوجوانی کے ایام کچھ اچھے نہیں گزرتے۔ ایک دن بارش میں وہ اپنے گھر جا رہا ہوتا ہے کہ سومی اور رنبیر اس سے دوستی کی پیشکش کرتے ہیں۔ رسٹی تو اپنی زندگی سے پریشان تھا ہی، مرتا کیا نا کرتا۔ وہ اپنے گھر سے فرار ہو جاتا ہے اور اپنے دوست سومی کے ساتھ رہنے لگتا ہے۔ سومی مسٹر کپور کے بیٹے کیشن کو انگریزی سکھانے کے لیے اس کا ٹیوشن لگوا دیتا ہے اور سی کے یہاں چھت پر اسے ایک کمرہ رہنے کو مل جاتا ہے۔ مسٹر کپور ایک شرابی آدمی ہے اور اس کی ایک بہت خوبصورت بیوی ہے، مینا کپور۔ رسٹی کو مینا سے محبت ہو جاتی ہے اور دونوں دہلی بھاگ جاتے ہیں مگر راستے میں ایک کار حادثہ میں مینا کی موت ہو جاتی ہے۔ کشن اپنے ایک رشتہ دار کے ہاں رہنے چلا جاتا ہے اور مسٹر کپور دوسری شادی کر لیتے ہیں۔ رسٹی ہندوستان چھوڑ کر انگلستان جاتا چاہتا ہے۔ وہ آخری بار کشن سے ملنے جاتا ہے۔ ہریدوار میں اس کو خبر ملتی ہے کہ کشن گھر بھاگ گیا ہے اور ایک چور بن گیا ہے۔ بہرحال دونوں ملتے ہیں اور دہرہ دون کا قصد کرتے ہیں جہاں کشن چاٹ کی دکان کھول لیتا ہے اور رسٹی انگریزی کا پروفیسر بن جاتا ہے۔

کردار[ترمیم]

  • رسٹی: ایک یتیم لڑکا
  • مسٹر جان ہریسن: رسٹی کا ایک نالائق سرپرست
  • ہریسن کی اہلیہ
  • کشن: رسٹی کا پڑوسی اور مسٹر کپور کا بیٹا
  • مینا کپور: کشن کی ماں
  • مسٹر کپور: کشن کا باپ
  • سومی: سیک سکھ لڑکا اور رسٹی کا دوستت
  • رنبیر: ایک قوی الجسم لڑکا اور پہلوان
  • سوری: جاسوس اور سومی کا دوست
  • پرکلی ہیٹ: سومی کا کتا
  • جھاؤر لگانے والا لڑکا

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب Ruskin Bond (1957)۔ The Room on the Roof – Google Books۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 ستمبر 2013 
  2. ^ ا ب "Ruskin Bond's first novel"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 5 جولائی 2019 
  3. "THE ROOM ON THE ROOF by Ruskin Bond"۔ دی ہندو۔ 23 اپریل 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 ستمبر 2013