چینی کمیونسٹ پارٹی کی پولٹ بیورو اسٹینڈنگ کمیٹی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
چینی کمیونسٹ پارٹی کی پولٹ بیورو اسٹینڈنگ کمیٹی
中国共产党中央政治局常务委员会
Coat of arms or logo
قیادت
Status
Members
Elected by
Responsible to
نشستیں5 to 11 historically;
7 currently
مقام ملاقات
Qinzheng Hall، Zhongnanhai
بیجنگ، China

چینی کمیونسٹ پارٹی کی پولٹ بیورو اسٹینڈنگ کمیٹی (انگریزی: Politburo Standing Committee of the Communist Party of China) (مخفف: پالٹ بیورو اسٹینڈنگ کمیٹی) چینی کمیونسٹ پارٹی کے چوٹی کے ارکان کا ایک گروہ ہے۔ مختلف وقتوں میں اس گروہ میں 5 سے لے کر 11 ارکان تک رہے ہیں۔ ابھی اس میں 7 ارکان ہیں۔ اس کمیٹی کو بنانے کا مقصد اہم امور سے متعلق بحث کرنا اور فیصلے لینا ہے جب پولٹ بیورو کا اجلاس نہیں ہو رہا ہو۔چینی کمیونسٹ پارٹی کے آئین کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکریٹری پولٹ بیورو اسٹینڈنگ کمیٹی کا رکن ضرور ہوتا ہے۔[1] پارٹی کے آئین نے یہ بھی واضح کر دیا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی کا انتخاب مرکزی کمیٹی کریگی۔ البتہ حقیقی میدان عمل میں یہ محض ایک رسمی قانون بن کر رہ گیا ہے۔پولٹ بیورو کے ارکان کے انتخاب کا طریقہ کار وقت کے ساتھ کافی تبدیل ہوا ہے۔ ماؤ کے دور میں وہ خود ارکان کو منتخب کرتا تھا اور باہر کرتا تھا۔ لیکن دنگ شاؤپنگ نے مرکزی مشاورتی کمیٹی سے متعلق مکتلف جماعتوں کی رائے لینا شروع کی۔ 1990ء کی دہائی سے پولٹ بیورو اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کا انتخاب اسٹینڈنگ کمیٹی اور پولٹ بیورو کے موجودہ سابق ارکان کی آپسی رضامندی سے ہوتا ہے۔[2][3] آئین کے مطابق پی ایس سی پولٹ بیورو کو جوابدہ ہے اور وہ مرکزی کمیٹی کو مگر عملا اسٹینڈنگ کمیٹی کا اختیار سب سے زیادہ ہے حتی کی خود کمیونسٹ پارٹی سے بھی زیادہ۔ اور چونکہ چین ایک یک جماعتی ریاست ہے لہذا اسٹینڈنگ کمیٹی کا فیصلہ خود بخود قانون کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔اس کے ارکان ہمہ وقت میڈیا اور بین الاقوامی سیاسی پنڈتوں کی نظر میں رہتے ہیں۔گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ پی ایس سی کی ذمہ داری بڑھتی گئی ہے۔مثلا ثقافتی انقلاب کے دوران میں پی ایس سی کے اختیارات بہت محدود تھے۔ پی ایس سی کے ارکان کی درجہ بندی پروٹوکول کے حساب سے کی جاتی ہے اور اس پر بہت سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔ جنرل سکریٹری (پارٹی کا صدر نشین) کا درجہ سب سے برا ہے۔ دیگر ارکان کے درجے مرور زمانہ کے ساتھ گھٹتے بڑھتے رہے ہیں۔1990ء کی دہائی کے بعد سے جنرل سکریٹری، قومی عوامی کانگریس کا صدر نشین، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کونسل کا صدر نشین، مرکزی کمیشن برائے معائنہ نظم و ضبط کا سکریٹری، پارٹی کے اعلیٰ درجہ کے رہنما، وزیر اعظم چین اور سکریٹیریٹ کے اعلیٰ درجہ کے ارکان پی ایس سی کے ارکان رہے ہیں۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "16th National Congress of the Communist Party of China, 2002"۔ www.china.org.cn 
  2. Cheng Li (2016)۔ Chinese Politics in the Xi Jinping Era: Reassessing Collective Leadership (بزبان انگریزی)۔ Brookings Institution Press۔ ISBN 9780815726937۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اکتوبر 2017 
  3. Benjamin Kang Lim (20 November 2017)۔ "Exclusive: China's backroom powerbrokers block reform candidates - sources"۔ Reuters۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اکتوبر 2017 
  4. Benjamin Kang Lim (20 November 2017)۔ "Exclusive: China's backroom powerbrokers block reform candidates - sources"۔ Reuters۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اکتوبر 2017