کتاب الجامع لمفردات الادویہ والاغذیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کتاب الجامع لمفردات الادویہ والاغذیہ
مصنف ابن البیطار   ویکی ڈیٹا پر (P50) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اصل زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P407) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
موضوع علم الادویہ   ویکی ڈیٹا پر (P921) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کتاب الجامع لمفردات الادویہ والاغذیہ علم نباتات کے ماہر ابن بیطار کی تصنیف ہے، جس میں علم النباتات اور طبی مواد سے متعلق تمام یونانی او عربی کتب کا احاطہ کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مؤلف کے وسیع تجربات اور تحقیقات بھی ہیں۔ ایک سو پچاس سے زائد قدیم اطبا کے حوالے اور ان کے اقتباسات و اقوال دیے گئے ہیں۔ کتاب الجامع ایک ہزار چار سو ادویہ پر مشتمل ہے۔ ابن بیطار ہر دوا کے بالمقابل پہلے دیسقوریدوس اور جالینوس کی عبارت نقل کرتا ہے پھر وہ اقوال کا ذکر کرتا ہے جو اس دوا کے متعلق علمائے عرب نے اسلام کی ابتدائی صدیوں میں پیش کیے۔ اس میں تقریباً ایک ہزار ادویہ کے مترادف نام درج ہیں۔ اس میں سے چار سو قسم کی دوائیں ایسی ہیں جن سے اہلِ یونان نا واقف تھے اور ان کا عربوں نے ذخائر طبیہ میں اضافہ کیا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. جامع اردو انسائیکلوپیڈیا (جلد-7 سائنس علوم)، قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان، نئی دہلی، 2003ء، ص 32