مندرجات کا رخ کریں

کدرلاعمر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کدرلاعمر
عیلام کا بادشاہ
خاندانعیلام

کدرلاعمر (عبرانی: כְּדָרְלָעֹ֫מֶר‎) عیلام کا بادشاہ تھا۔[1] اس نے اپنے مطیع بادشاہوں (یعنی سنعار کے بادشاہ امرافل، الاسر کے بادشاہ اریوک اور جوئیم کے بادشاہ تدعال) کے ساتھ سدوم کے بادشاہ برع، عمورہ کے بادشاہ برشع اور ادمہ کے بادشاہ سنی اب اور ضبوئیم کے بادشاہ شیمبر اور ضغر کے بادشاہ بالع سے جنگ کی، جنھوں نے 12 سال تک کدرلاعمر کے مطیع رہنے کے بعد بغاوت کی۔ پیدائش باب 14 میں بتایا گیا ہے کہ جب کدرلاعمر اور اُس کے اتحادی بادشاہوں نے سدوم اور اُس کے چار اتحادی بادشاہوں کو شکست دی تو وہ لُوط جو اُس وقت سدوم میں تھا قید کرکے لے گئے۔[2] ابراہیم جو خدا کا فرماں بردار تھا، دشمنوں کا تعاقب کرکے اپنے بھیجتے لُوط کو رہائی دلائی۔[3]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. پیدائش باب 14 آیت 1
  2. پیدائش باب 14 آیت 1 تا 12
  3. پیدائش باب 14 آیت 13 تا 16