سیاہ گوش
| سیاہ گوش | |
|---|---|
| کالاگاڈی ٹرانسفرنٹیئر پارک میں سیاہ گوش | |
| بقا کی صورت حال | |
| سائنسی درجہ بندی | |
| اقلیم: | حیوانات |
| قوم: | حبلیات |
| فصیلہ: | گوشت خور |
| خاندان: | گربہ خو |
| جنس: | Caracal |
| نوع: | C. caracal
|
| دہرا نام | |
| Caracal caracal
(Schreber، 1776) | |
| ذیلی انواع | |
|
متن دیکھیے | |
| Distribution of caracal, 2016[1] | |
| ہم نام | |
|
فہرست ..
| |
سیاہ گوش یا کرکل (سائنسی نام: Caracal caracal) ایک جنگلی بلی ہے جو افریقا، مشرق وسطیٰ، وسطی ایشیا، پاکستان کے خشک علاقوں اور شمال مغربی بھارت میں پائی جاتی ہے۔ اس کی نمایاں خصوصیات میں مضبوط جسم، لمبی ٹانگیں، چھوٹا چہرہ، لمبے سیاہ گچھوں والے کان، نسبتاً چھوٹی دم اور لمبے نوکیلے دانت شامل ہیں۔ اس کے جسم کا رنگ عموماً سرخی مائل بھورا یا ریتیلا ہوتا ہے جبکہ جسم کا زیریں حصہ نسبتاً ہلکا اور اس پر چھوٹے سرخی مائل دھبے ہوتے ہیں۔ اس کی اونچائی کندھے تک تقریباً 40 سے 50 سینٹی میٹر ہوتی ہے اور وزن 8 سے 19 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ اس نوع کی سائنسی درجہ بندی پہلی بار 1776ء میں جرمن ماہرِ فطرت یوہان کرسچیان ڈینیئل فان شریبر نے کی۔ اس کی تین ذیلی انواع تسلیم کی جاتی ہیں۔ سیاہ کانوں کی مشابہت کی وجہ سے کرکل اور لنکس کو ایک سمجھ لیا جاتا ہے اور اردو لغات میں لنکس کو بھی سیاہ گوش لکھا گیا ہے۔
سیاہ گوش عموماً رات کو سرگرم رہتا ہے نہایت محتاط اور کم دکھائی دینے والا جانور ہے۔ یہ اپنے علاقے کا محافظ ہوتا ہے اور زیادہ تر تنہا یا جوڑے کی صورت میں رہتا ہے۔ یہ گوشت خور جانور ہے اور عموماً پرندوں، چوہوں اور دوسرے چھوٹے ممالیہ جانوروں کا شکار کرتا ہے۔ سیاہ گوش 3 میٹر سے زیادہ بلند چھلانگ لگا سکتا ہے اور فضا میں کودتے ہوئے پرندوں کو بھی پکڑ لیتا ہے۔ یہ اپنے شکار کے قریب خاموشی سے پہنچتا ہے اور تقریباً 5 میٹر کے فاصلے پر آ کر اچانک حملہ کرتا ہے پھر گلے یا گردن کے پچھلے حصے پر کاٹ کر شکار کو ہلاک کر دیتا ہے۔ نر اور مادہ دونوں تقریباً ایک سال کی عمر میں جنسی بلوغت کو پہنچ جاتے ہیں اور سال بھر افزائش نسل کر سکتے ہیں۔ حمل کا دورانیہ دو سے تین ماہ تک ہوتا ہے جس کے بعد ایک سے چھ بچوں تک کی پیدائش ہوتی ہے۔ بچے تقریباً نو سے دس ماہ کی عمر میں اپنی ماں سے الگ ہو جاتے ہیں اگرچہ بعض مادہ بچے کچھ عرصہ مزید اپنی ماں کے ساتھ رہتے ہیں۔ چڑیا گھر میں سیاہ گوش کی اوسط عمر تقریباً 16 سال ہوتی ہے۔
وجہ تسمیہ
[ترمیم]انگریزی میں سیاہ گوش کو ”Caracal“ (کرکل) کہتے ہیں جو دراصل ترکی زبان کے لفظ ”Karrah-kulak“ (قرهقولاق) سے انگریزی میں داخل ہوا ہے جس کا معنی سیاہ کان (گوش) والا ہے۔ قدیم یونانیوں اور رومیوں کے ہاں ’لِن٘کْس‘ سے غالباً مراد کرکل (سیاہ گوش) تھا اور آج بھی بعض اوقات یہ نام اس کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاہم موجودہ دور کا حقیقی لنکس ایک الگ جنس شمار ہوتا ہے۔[2]
حوالہ جات
[ترمیم]- 1 2 3 Avgan, B.; Henschel, P. & Ghoddousi, A. (2016). "Caracal caracal". IUCN Red List of Threatened Species (بزبان انگریزی). 2016 e.T3847A102424310. DOI:10.2305/IUCN.UK.2016-2.RLTS.T3847A50650230.en. Retrieved 2022-01-15.
{{حوالہ رسالہ}}: نامعلوم پیرامیٹر|errata=رد کیا گیا (help) - ↑ T. S. Baynes, مرتب (1878). . Encyclopædia Britannica (بزبان انگریزی) (9th ed.). New York: Charles Scribner's Sons. Vol. V. pp. 80–81.