گوشت خور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شیر، جن کی زندگی کا دارومدار ہی دوسرے جانوروں کے گوشت پر ہوتا ہے، انھیں ایک دن میں کم از کم سات کلو گرام گوشت کی خوراک درکار ہوتی ہے۔ بڑے پستانئیے جیسا کہ افریقی بھینسا ان کی خوراک کا اہم حصہ ہے۔
وینس فلائی ٹریپ یا وینس مکھی پھندا ایک گوشت خور پودا

سائنسی اصطلاح میں گوشت خور (Carnivore) (تلفظ: /ˈkɑːrnɪvɔːr/) سے مراد ایسے جانور یا نباتات ہیں جو گوشت کھاتے ہیں۔ جبکہ گوشت خور جانور (Carnivora) سے مراد ممالیہ کی 280 سے زائد مشیمی اقسام ہیں جو گوشت خور ہیں۔

ایسے جانور جن کی خوراک کا بنیادی حصہ گوشت پر مبنی ہو، گوشت خور کہلاتے ہیں۔ یا دوسرے لفظوں میں یہ کہہ لیں کہ وہ جانور جن کی خوراک دوسرے جانور ہیں اور جو گھاس نہیں چرتے، گوشت خور کہلاتے ہیں۔ غیر فقاری شکار خور جانوروں کی کئی اقسام ہیں، مثلاً مکڑیاں، جھینگر اور کئی طرح کے زمینی گھونگھے اور سمندری گھونگھے۔ وہ پودے جو حشرات پکڑ کر کھاتے ہوں، وہ بھی گوشت خور پودے کہلاتے ہیں۔ گوشت خور جانوروں کی عمومی پہچان ان کے نوکیلے دانت، مضبوط جبڑے اور گھائل کردینے والے تیز پنجے ہوتے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]