کشتی حادثہ صادق آباد
18 جولائی 2022ء کو صبح 10:00 بجے باراتی کشتی صادق آباد، ضلع رحیم یار خان، پنجاب، پاکستان میں مچچکا کے قریب دریائے سندھ میں ڈوب گئی۔ واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور 24 دیگر افراد لاپتہ ہیں۔ کشتی میں 75 کے قریب افراد سوار تھے جبکہ ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثہ کشتی میں زیادہ سواری کے باعث پیش آیا۔ [1] [2] [3]
ڈپٹی کمشنر کے مطابق شادی کی بارات میں دو کشتیاں شامل تھیں، جن پر خواتین اور بچوں سمیت 150 سے زائد افراد سوار تھے۔ پہلی کشتی جس میں تقریباً 75 افراد سوار تھے، اچانک الٹ گئی اور اس میں سوار تمام افراد دریا میں گر گئے۔ ان میں سے 35 کو دوسری ساتھی کشتی کے آدمیوں نے بچایا۔ متعدد افراد کو غوطہ خوروں نے محفوظ مقام پر پہنچایا تاہم خواتین اور ان کے بچے پانی کے بہاؤ کی وجہ سے دریا میں ڈوب گئے۔ [4]
ریسکیو آپریشن
[ترمیم]مچچکا بہت دور دراز علاقہ ہے۔ جہاں ریسکیو اہلکاروں کو پہنچنے میں دو گھنٹے لگتے ہیں۔ دو گھنٹے بعد جب آپریشن شروع کیا گیا تو دریا کا بہاؤ بہت تیز پایا گیا۔ ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق واٹر ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں 39 غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔ آپریشن پیر کی رات روک دیا گیا تھا اور منگل کو دوبارہ شروع کیا گیا۔ تیز رفتار اور گہرے دریا میں پیر کی رات آٹھ گھنٹے کے مسلسل آپریشن کے بعد رات کی تاریکی کے باعث امدادی کارروائیاں روک دی گئیں۔ منگل کی صبح جیسے ہی روشنی پھیلی، امدادی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی گئیں۔ [1] دو دن بعد پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔ [5]
رد عمل
[ترمیم]- وزیر اعلیٰٰ حمزہ شہباز شریف نے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے۔ انھوں نے انتظامیہ سے حادثے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ [6]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب "Death toll from wedding boat accident tops 50"۔ 20 July 2022۔ 21 جولائی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولائی 2022
- ↑ "At least 20 killed, 30 missing after boat capsizes in Pakistan"۔ 19 جولائی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولائی 2022
- ↑ "SSG commandos join search operation for boat tragedy victim"۔ 20 جولائی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولائی 2022
- ↑ "20 die as two boats carrying wedding party capsize in Indus River"۔ 19 جولائی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولائی 2022
- ↑ "SSG commandos join search operation for boat tragedy victim"۔ Latest News - The Nation۔ 20 جولائی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولائی 2022
- ↑ "Boat capsize in Indus, Hamza orders rescue operation"۔ 19 جولائی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولائی 2022