گندھرو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

گندھروا (Gandharv) ہندو عقیدے کے مطابق ایک آسمانی گویے یا موسیقار قرار دیتے ہیں۔ خفیہ نظام کائنات میں انہیں انسانوں اور دیوتاؤں کے مابین واسطہ خیال کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے کہا جاتا ہے کہ فن موسیقی گندہروا نے دیوتاؤں سے انسانوں کو منتقل کیا ہے۔ انہیں کچھ دوسرے خفیہ علوم کے انتقال کا ذریعہ بھی بتایا جاتا ہے۔

ویدوں کے گندھروا وہ معبود ہیں جو آسمانوں کے بھید جانتے ہیں اور فانیوں پر انہیں منکشف کرتے رہتے ہیں۔ دنیاوی اعتبار سے گندھروا سورج کی آگ اور قوتوں کی تجسیم ہیں۔ نفسیاتی اعتبار سے انہیں سشما یعنی آفتاب کی کرن میں موجود دانش خیال کیا جاتا ہے۔ سات کرنوں سے یہ ارفع ترین ہے۔ متصوفانہ اعتبار سے یہ چاند یا قمر کی سری قوتوں اور اس سے بنے والی شراب کا مظہر ہیں۔ روحانی اعتبار سے انہیں ’ آواز ‘ اور ’ فطرت کی پکار ‘ کا سبب جانا جاتا ہے۔ گندھروا آسمانی موسیقار اور گویے اندر لوک سے وابستہ ہیں۔ ان میں ہر ایک فطرت میں موجود ہر آواز کی تجسیم ہے۔ بعد کی تمثیلی داستانوں میں دکھایا گیا کہ انہیں عورتوں پر پُراسرار قدرت حاصل ہے۔

ماخذ[ترمیم]

منو دھرم شاشتر Glossary ( کشاف اصطلاحات ) ترجمہ ارشد رازی