گوگل دنیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
3D coverage in Google Earth
Google Earth
Google Earth Icon.png
300px
Google Earth Pro version 7.1.5.1557 running on OS X El Capitan.
حقیقی مصنف Google Inc.
ترقی دہندہ Google Inc.
ابتدائی اشاعت 11 جون، 2001؛ 15 سال قبل (2001-06-11)
پروگرامنگ زبان C++
آپریٹنگ سسٹم Windows, OS X, Linux, Android, iOS
حجم
  • Windows: 12.5 MB
  • OS X: 35 MB
  • Linux: 24 MB
  • Android: 8.46 MB
  • iOS: 27 MB
صنف Virtual globe
اجازت نامہ Freeware
ویب سائٹ earth.google.com

گوگل دنیا (Google Earth) ایک جدید سوفٹ وئیر ہے، جس کی مدد سے پوری دنیا کی سیر گھر بیٹھے کمپیوٹر کی مدد سے کی جاسکتی ہے۔ یہ سوفٹ وئیر دراصل کی ہول انکارپوریشن کی تخلیق تھی جس کو2004ء میں گوگل نے خرید لیا۔ گوگل تصویری دنیا دراصل پوری دنیا کا ایک تصویری نقشہ ہے۔جس میں سیٹیلائٹ سے لی گئی تصاویر، فضاسے لی گئی تصاویر اور جغرافیائی معلوماتی نظام سے لی گئی تصاویر کا مجموعہ ہے۔ یہ کئی زبانوں میں دستیاب ہے۔[1] فی الوقت یہ سوفٹ وئیر تین مختلف اجازت ناموں کے تحت دستیاب ہے۔

  1. مفت دستیابی: گوگل دنیا کا یہ سوفٹ وئیر دنیا بھر کے صارفین کے لئے بالکل مفت ہے تاہم اس میں گوگل دنیا کے محدود سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔
  2. گوگل دنیا پلس: گوگل دنیا کا یہ سوفٹ وئیر چند اضافی سہولیات کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت تقریباً 20امریکن ڈالر سالانہ ہے۔
  3. گوگل دنیا پیشہ ور:گوگل دنیا کا یہ سوفٹ وئیر جدید ترین آلات و سہولیات سے مزین ہے اور یہ تجارتی مقاصد کے لئے بنایا گیا ہے۔ اس کی قیمت سالانہ 40 امریکن ڈالر ہے۔ [2]

موبائل گوگل دنیا[ترمیم]

فائل:Google Earth.png
Google Earth running on Android

حوالہ جات[ترمیم]

  1. دستیابیء گوگل تصویری دنیا انگریزی، سواہیلی، جرمنی، ڈچ، فرانسیسی، ہسپانوی، جاپانی و روایتی چینی زبان میں
  2. "گوگل کی مصنوعات".