مندرجات کا رخ کریں

گڑھا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گڑھا (سِنک ہول) زمین کی سطح پر پیدا ہونے والا گہرا نشیب جو عموماً سطح کی تہ کے بیٹھ جانے یا منہدم ہونے سے وجود میں آتا ہے۔ اس اصطلاح کو بعض اوقات قَعْر یعنی گہری دھنسی ہوئی زمین کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے انگریزی میں سوالو ہول (swallow hole) بھی کہتے ہیں، کیونکہ جب یہ گڑھا نمودار ہوتا ہے تو زمین کی اوپری سطح اس طرح ڈھے جاتی ہے، جیسے کسی نے اسے نگل لیا ہو۔ سائنس دانوں کے مطابق یہ گڑھے فطری اور کبھی کبھار انسانی عوامل کے نتیجے میں جنم لیتے ہیں۔ یہ دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں اور عام طور سے ساحلی اور نشیبی علاقے میں ظاہر ہوتے ہیں، جہاں کی مٹی میں کیلشیم کاربونیٹ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ دراصل سخت ترین زمین کے درمیان بھی خلا ہوتا ہے، دراڑیں ہوتی ہیں۔ مسلسل بارش یا نکاسی کے ناقص انتظام کی وجہ سے زمین پانی جذب کرتی رہتی ہے اور ہوتے ہوتے یہ پانی زیر زمین پانی تک پہنچ جاتا ہے۔ ایسی زمین بہ ظاہر ٹھوس لگتی ہے، مگر اس کا اندرونی حصہ سختی کھو چکا ہوتا ہے اور پھر ایک ایسا وقت آتا ہے کہ زمین اندر کو دھنس جاتی ہے۔ کبھی کبھار یہ عمل سست روی سے انجام پاتا ہے، پر کبھی کبھار یہ اچانک بھی ہو سکتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]