مندرجات کا رخ کریں

گھنٹہ گھر

متناسقات: 26°52′28″N 80°54′24″E / 26.874581°N 80.906788°E / 26.874581; 80.906788
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Clock Tower
متناسقات26°52′28″N 80°54′24″E / 26.874581°N 80.906788°E / 26.874581; 80.906788
مقاملکھنؤ
نمونہ سازRichard Roskell Bayne
قسمvictory column
اونچائی219 فٹ (67 میٹر)
تاریخ افتتاح1881
انتسابSir George Couper

حسین آباد کلاک ٹاور بھارت کے لکھنؤ شہر میں واقع ایک کلاک ٹاور ہے۔ اسے حسین آباد ٹرسٹ نے 1881 میں متحدہ صوبہ اودھ کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر سر جارج کوپر کی آمد کے موقع پر تعمیر کیا تھا۔ یہ 5000000 روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا۔ [1] [2]

تاریخ

[ترمیم]

یہ رومی دروازہ ، بڑا امام باڑا اور ٹیلے والی مسجد سے متصل واقع ہے۔ 1881 میں تعمیر کردہ حسین آبادکلاک ٹاور ہندوستان کے تمام کلاک ٹاورز میں سب سے اونچا ہے۔ اسے لندن کے بگ بین کلاک ٹاور کی نقل کے طور پر بنایا گیا تھا۔

رچرڈ روسکل بے نے اس کے ڈھانچے کو ڈیزائن کیا،جس کی اونچائی 67 میٹر (220 فٹ)ہے اور یہ وکٹورین اور گوتھک طرز کے ساختی ڈیزائن کی عکاسی کرتا ہے۔ گن میٹل کو گھڑی کے پرزوں کی تعمیر کے لیے استعمال کیا گیاہے۔ اس کے بہت بڑے پینڈولم کی لمبائی 14 فٹ ہے اور گھڑی کا ڈائل 12 مکمل سونے کے پھول اور اس کے گرد گھنٹیوں کی شکل میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔

گھڑی ٹاور

[ترمیم]
Husainabad Clock Tower

2010 میں ضلعی انتظامیہ نے گھڑی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن پھر دو سامری کیپٹن پریتوش چوہان اور اکھلیش اگروال نے انتظامیہ سے رابطہ کیا کہ انھیں اس کی مرمت کی اجازت دی جائے تاکہ مکینیکل گھڑی کو الیکٹرانک گھڑی سے تبدیل نہ کیا جائے۔ یہ کیپٹن چوہان کا اپنے شہر کے لیے جذبہ محبت تھاکہ انھوں نے اس وقت کے ڈی ایم امیت گھوش سے درخواست کی کہ انھیں اس کی مرمت کا موقع دیں۔ انھوں نے تین سال تک اس پر کام کیا اور پوری گھڑی کو پرو بونو بنیادوں پر دوبارہ بنایا۔

13 اپریل 2010 کو انھوں نے مرمت کا کام شروع کیا اور 28 اکتوبر 2010 تک ناکارہ گھڑی کو فعال بنانے میں کامیاب ہوگیے۔ آخرکار13 ستمبر 2011 کو 27 سال ناکارہ رہنے کے بعد دیوہیکل کلاک ٹاور کی گھڑی دوبارہ بحال ہوئی۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Hussainabad Clock tower, Ghanta Ghar - Lucknow"۔ wikimapia.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اگست 2014 
  2. Oliver Fredrick (2017-05-28)۔ "Lucknow's historic Hussainabad clock tower, others waiting to catch up with time"۔ Hindustan Times (بزبان انگریزی)۔ 19 مئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2019