گے۔لوساک کا قانون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گے۔لوساک Gay-Lussac کا قانون عام طور پر جوزف- لوئیس گے۔لوساک Louis Gay-Lussac کے گیسوں کے حجم کو یکجا کرنے کے قانون سے حوالہ دیا جاتا ہے، جو اس نے سنہ 1808ء میں دریافت کیا اور 1809ء میں شائع کروایا۔ [1] تاہم، یہ بعض اوقات مستقل دباؤ پر گیس کے حجم اور اس کے مطلق درجہ حرارت کے تناسب کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔ مؤخر الذکر قانون 1802ء میں گے۔لوساک Gay-Lussac نے شائع کیا تھا، [2] لیکن اس مضمون میں جس میں اس نے اپنے کام کی وضاحت کی تھی، اس نے 1780ء کی دہائی سے جیک چارلس کے پہلے غیر مطبوعہ کام کا حوالہ دیا تھا۔ نتیجتاً، حجم اور درجہ حرارت کے تناسب کو عام طور پر چارلس کے قانون کے نام سے جانا جاتا ہے۔

گے۔لوساک کا حجم کا قانون[ترمیم]

معیاری درجہ حرارت اور دبائو (STP ) کے تحت، تین مکعب میٹر ہائیڈروجن گیس اور ایک مکعب میٹر نائٹروجن گیس کے درمیان رد عمل سے تقریباً دو مکعب میٹر امونیا گیس پیدا ہوگی۔

حجم کے ملاپ کا قانون یہ بتاتا ہے کہ جب گیسیں کیمیائی طور پر ایک ساتھ تعمل کرتی ہیں، تو وہ حجم کے لحاظ سے ایسی مقدار میں کرتی ہیں جو ایک پورے عدد کا تناسب ہوتا ہے (حجم معیاری درجہ حرارت اور دباؤ پر پیمائش کیا جاتا ہے)۔

معمل گیسوں اور گیسی مصنوعات کے حجم کے درمیان تناسب کو سادہ مکمل نمبروں میں ظاہر کیا جا سکتا ہے۔

مثال کے طور پر، گے۔لوساک Gay-Lussac نے یہ معلوم کیا کہ ہائیڈروجن کے حجم کی دو اکائیاں اور آکسیجن کے حجم کی ایک اکائی پانی کے حجم کی دو اکائیاں بنانے کے لیے تعمل کریں گی۔ گے۔لوساک کے نتائج کی بنیاد پر، ایووگاڈرو Amedeo Avogadro نے یہ قیاس کیا کہ، یکساں درجہ حرارت اور دباؤ پر، گیس کے مساوی حجم میں مساوی تعداد میں مالیکیول ہوتے ہیں ( Avogadro's Law )۔ اس مفروضے کا مطلب یہ تھا کہ پہلے بیان کردہ نتیجہ اس طرح بھی بیان کیا جا سکتا ہے؛

ہائیڈروجن کے 2 اکائی حجم + آکسیجن کا 1 اکائی حجم = گیسی پانی کا 2 اکائی حجم

کو اس طوح سے بھی ظاہر کیا جا سکتا ہے؛

ہائیڈروجن کے 2 مالیکیول + آکسیجن کا 1 مالیکیول = پانی کے 2 مالیکیول۔

اس کا اظہار ایک اور طرح سے بھی کیا جا سکتا ہے مثال کے طور پر، 100 ملی لیٹر ہائیڈروجن 50 ملی لیٹر آکسیجن کے ساتھ مل کر 100 ملی لیٹر پانی کے بخارات فراہم کرتی ہے۔ہائیڈروجن (100 ملی لیٹر) + آکسیجن (50 ملی لیٹر) = پانی (100 ملی لیٹر)

اس طرح، ہائیڈروجن اور آکسیجن کے حجم جو یکجا ہوتے ہیں (یعنی، 100mL اور 50mL) 2:1 کا سادہ تناسب رکھتے ہیں۔

گیسوں کے امتزاج کا قانون جوزف لوئس گے-لوساک نے سنہ 1808ء میں پیش کیا تھا۔ [3] [4] تاہم، ایوگاڈرو کے مفروضے کو ابتدائی طور پر کیمیا دانوں نے قبول نہیں کیا جب تک کہ اطالوی کیمیا دان اسٹانی سلاو کینیزارو Stanislao Cannizzaro نے 1860ء میں پہلی بین الاقوامی کیمیکل کانگریس کو قائل نہیں کر لیا۔

  1. "Sur la combinaison des substances gazeuses, les unes avec les autres," Mémoires de physique et de chimie de la Société d’Arcueil, vol. 2 (1809), 207-34.
  2. "Sur la dilatation des gaz," Annales de chimie, 43 (1802), 137-75.
  3. Gay-Lussac (1809) "Mémoire sur la combinaison des substances gazeuses, les unes avec les autres" (Memoir on the combination of gaseous substances with each other), Mémoires de la Société d'Arcueil 2: 207–234. Available in English at: Le Moyne College.
  4. "Joseph-Louis Gay-Lussac"۔ chemistryexplained.com