ہفت روزہ پوٹھوہار نیوز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہفت روزہ پوٹھوہار نیوز اسلام آباد سے شائع ہونے والا ایک مقامی اخبار جس کے ایڈیٹر طارق بٹ 1975ء سے ریڈیو پاکستان کے ساتھ بحیثیت اینکر پرسن، ڈراما آرٹسٹ اور رائٹر منسلک ہیں اس کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویژن کے ساتھ بحیثیت اینکر پرسن، ڈراما آرٹسٹ اور رائٹر بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں مزید برآں برطانیہ میں ڈی ایم ڈیجیٹل، وینس ٹی وی اور پرائم ٹی وی سے بھی وابستگی رہی اسلام آباد ٹیلی ویژن کی پہلی تینوں پوٹھوہاری ڈراما سیریل پیا گھر آیا، نیلی دھار اور اچے بوہے کرنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں حال ہی میں پی ٹی وی ہوم کی پوٹھوہاری ڈراما سیریل براگ میں اسکول ماسٹر کا لیڈنگ رول ادا کر چکے ہیں اس کے ساتھ ساتھ نوائے وقت، اوصاف، ایشین نیوز، پنڈی پوسٹ اور محاسبہ کے لیے کالم بھی لکھتے رہے 2020ء سے بحیثیت ایڈیٹر ہفت روزہ پوٹھوہار نیوز کے نام سے اخبار جاری رکھے ہوئے ہیں مزید پوٹھوہار نیوز ڈاٹ کوم ویب گاہ بھی پوری دنیا میں خطہ پوٹھوہار کی تازہ ترین خبروں کے حوالے سے مستند حیثیت کی حامل ہے۔