روزنامہ نوائے وقت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نوائے وقت
Nawaiwaqt-logo.jpg
Nawa-i-Waqt (22 May 2010).gif
نوائے وقت، 22 مئی 2010ء کا سر ورق
قسمروزنامہ اخبار
مالک
مدیرسید آفاق حسین
آغازسنہ 1940ء میں حمید نظامی نے قائم کیا
صدر دفترلاہور، پاکستان
ویب سائٹhttp://www.nawaiwaqt.com.pk

روزنامہ نوائے وقت، پاکستان کے شہروں اسلام آباد، لاہور، کراچی اور ملتان سے شائع ہونے والا اردو زبان کا ایک اہم روزنامہ ہے۔ نوائے وقت کا آغاز 23 مارچ 1940ء کو ہوا۔ پہلے یہ ہفت روزہ تھا بعد میں روزنامہ میں تبدیل ہو گیا۔ اخبار کی بنیاد حمید نظامی نے رکھی۔ یہ پہلے پندرہ روزہ اخبار کی صورت میں جاری کیا گیا پھر ہفتہ وار چھپتا رہا اور بالآخر روزنامہ اخبار کے طور پر شائع کیا جانے لگا تھا اس کا دفتر لاہور میں پہلے کچھ دیر بیڈن روڈ اور پھر مال روڈ پر شاہ دین بلڈنگ میں رہا تھا۔

نوائے وقت گروپ[ترمیم]

نوائے وقت گروپ کے تحت روزنامہ نوائے وقت کے علاوہ مندرجہ ذیل اخبارات اور رسائل شائع ہوتے ہیں۔

وقت نیوز[ترمیم]

وقت نیوز ایک پاکستانی نیوز چینل ہے یہ روزنامہ نوائے وقت کی ملکیت ہے نوائے وقت پاکستان کا ایک مشہور اخبار ہے۔ اس چینل کا آغاز 2008ء میں کیا گیا۔

لاہور دفتر[ترمیم]

نوائے وقت کی مختصرتاریخ ۔۔۔۔۔ لاہور میں نوائے وقت کا آغاز حمید نظامی نے 23 مارچ 1940ء کو ہفت روزہ کے طور پر کیا تھا اس کا پہلا دفتر بیڈن روڈ پر بنایا گیا پھر روزنامہ نوائے وقت کا دفتر چیئرنگ کراس چوک کی شاہ دین منزل میں رہنے کے بعد عقب کی ذاتی عمارت میں منتقل کردیا گیا تھا اب دفتر نوائے وقت کوئنز روڈ پر وارث روڈ کے قریب پایا جاتا ہے ۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روبط[ترمیم]