کلثوم نواز شریف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
کلثوم نواز شریف
Kalsoom Nawaz Sharif - White House - 2013 (cropped).jpg 

مناصب
خاتون اول پاکستان   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں منصب (P39) ویکی ڈیٹا پر
دفتر میں
6 نومبر 1990  – 18 جولا‎ئی 1993 
Fleche-defaut-droite-gris-32.png آصف علی زرداری 
آصف علی زرداری  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
خاتون اول پاکستان   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں منصب (P39) ویکی ڈیٹا پر
دفتر میں
17 فروری 1997  – 12 اکتوبر 1999 
Fleche-defaut-droite-gris-32.png آصف علی زرداری 
صہبا مشرف  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں منصب (P39) ویکی ڈیٹا پر
دفتر میں
12 اکتوبر 1999  – 10 اکتوبر 2002 
Fleche-defaut-droite-gris-32.png نواز شریف 
مخدوم جاوید ہاشمی باغی  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
خاتون اول پاکستان   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں منصب (P39) ویکی ڈیٹا پر
دفتر میں
5 جون 2013  – 28 جولا‎ئی 2017 
Fleche-defaut-droite-gris-32.png نصرت پرویز اشرف 
ثمینہ خاقان عباسی  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
معلومات شخصیت
پیدائشی نام (اردو میں: کلثوم بٹ خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیدائشی نام (P1477) ویکی ڈیٹا پر
پیدائش 29 مارچ 1950  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
لاہور  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 11 ستمبر 2018 (68 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
لندن  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
وجۂ وفات بندش قلب  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں وجۂ وفات (P509) ویکی ڈیٹا پر
طرز وفات طبعی موت  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں طرزِ موت (P1196) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں سیاسی جماعت کی رکنیت (P102) ویکی ڈیٹا پر
شوہر نواز شریف  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شریک حیات (P26) ویکی ڈیٹا پر
اولاد مریم نواز،  وحسین نواز،  وحسن نواز  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں اولاد (P40) ویکی ڈیٹا پر
رشتے دار شریف خاندان
گاما پہلوان (نانا)
عملی زندگی
مادر علمی فورمن کرسچین کالج
جامعہ پنجاب  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیم از (P69) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ سیاست دان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان اردو،  وانگریزی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر

بیگم کلثوم نواز شریف (29 مارچ 1950ء - 11 ستمبر 2018ء) پاکستانی سیاست دان، رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی شریک حیات تھیں۔ کلثوم پی ایچ ڈی (ڈاکٹر آف فیلوسفی) تھیں۔ وہ 1999ء سے 2002ء تک پاکستان مسلم لیگ کی صدر اور تین بار 1990ء تا 1993ء، 1997ء تا 1999ء اور 2013ء تا 2017ء تک خاتون اول پاکستان بھی رہیں۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

کلثوم نواز 29 مارچ 1950ء کو لاہور میں ایک کشمیری خاندان میں پیدا ہوئیں۔[1] انہوں نے 1970ء میں اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ پھر انہوں نے 1972ء میں فارمین کرسچین کالج سے اردو ادب میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔[1] اس کے علاوہ اردو شاعری میں جامعہ پنجاب سے ایم اے کیا۔[2][3] کلثوم صاحبہ کے دو بہن بھائی ہیں۔ 2 اپریل 1971ء کو کلثوم نواز کی شادی میاں محمد نواز شریف سے ہوئی، جن سے ان کے چار بچے ہیں۔

سیاست[ترمیم]

کلثوم نواز 12 اکتوبر 1999ء سے 10 اکتوبر 2002ء تک معروف سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ کی صدر بھی رہیں، اس سے پہلے ان کے شوہر نواز شریف تین مرتبہ وزیر اعظم پاکستان اور ایک مرتبہ وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔

وفات[ترمیم]

بیگم کلثوم نواز کو گلے کے سرطان کی تشخیص ہونے کے بعد علاج کی غرض سے لندن کے ایک نجی ہسپتال ہارلے اسٹریٹ کلینک 22 اگست 2017ء کو لندن منتقل کر دیا گیا تھا ۔ یکم ستمبر 2017ء کو اُن کے گلے کی کامیاب سرجری مکمل ہوئی۔ تیسری سرجری 20 ستمبر 2017ء کو ہوئی۔ اِس کے بعد اُن کی طبیعت میں بہتری آتی گئی لیکن جون 2018ء میں دورہ قلب کی وجہ سے اُن کی طبیعت انتہائی ناساز ہو گئی اور اُنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔ تین ماہ انتہائی نگہداشت کے باوجود وہ گلے کے کینسر کے باعث 11 ستمبر 2018ء کو صبح 11 بجکر 15 منٹ (مطابق برطانوی گرمائی وقت) لندن کے ایک نجی ہسپتال ہارلے کلینک میں انتقال کرگئیں۔[4][5]

اُن کی میت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز PK  758 سے جمعہ 14 ستمبر 2018ء کی صبح 6 بجکر 45 منٹ پر لاہور لائی گئی جہاں حمزہ شہباز شریف نے اُن کی میت کو وصول کیا۔ میت ایمبولینس کے ذریعے جاتی عمرہ پہنچائی گئی۔ 14 ستمبر 2018ء کو نماز عصر کے بعد نمازِ جنازہ اداء کی گئی اور شریف خاندان کے آبائی قبرستان میں تدفین کی گئی۔ نمازِ جنازہ مشہور عالم دین مولانا طارق جمیل نے پڑھائی۔[4]

مزید دیکھیے[ترمیم]

سیاسی جماعتوں کے عہدے
ماقبل 
نواز شریف
سربراہ پاکستان مسلم لیگ نواز
12 اکتوبر 1999ء10 اکتوبر 2002ء
مابعد 
جاوید ہاشمی

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Kulsoom Nawaz and Shehbaz Sharif: The Possible Successors of Nawaz Sharif"۔ News18۔ 29 جولائی 2017۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2017۔
  2. "Don't be fooled, Kulsoom Nawaz is the prime minister in waiting"۔ www.geo.tv۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2017۔
  3. "Iron ladies in the race"۔ TNS – The News on Sunday۔ 20 اگست 2017۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2017۔
  4. ^ ا ب لاہور: کلثوم نواز کو سپرد خاک کر دیا گیا - Pakistan - Dawn News
  5. بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئیں - Pakistan - Dawn News