ہمایوں قریشی
اس مضمون میں مزید حوالہ جات کی ضرورت ہے تاکہ مضمون میں تحریر کردہ معلومات کی تصدیق کی جاسکے۔ |
ہمایوں قریشی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار |
درستی - ترمیم |
ہمایوں قریشی لولی وڈ کے مشہور ولاین ہیرو تھے وہ پاکستان میں سب سے پہلے مزاحیہ قسم کے ھلنایک اداکار تھے۔[1]
ہمایوں قریشی 1971 میں پشتو فلم بہادر خان میں متعارف کرایا۔ انھوں نے کئی سالوں میں جدوجہد کی اور 1990 کے دہائیوں میں سلطان راہی کی کارروائی کی فلموں میں خلیج اداکار کے طور پر کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے فلمی اداکارہ سنگیتا سے شادی کی۔ ان کی اہم فلموں میں رنگیلے جاسوس (1989ء)، جنگل کا قانون (1995) اور پرندے قابل ذکر ہیں،
سنگیتا سے شادی و طلاق
[ترمیم]سنگیتا اور ہمایوں قریشی کی شادی اداکارہ سنگیتا کی شادی بہت کم عمری میں اپنے ساتھی اداکار ہمایوں قریشی سے ہوئی۔۔۔سنگیتا بتاتی ہیں کہ یہ شادی ہرگز محبت کی نہیں تھی۔۔۔بلکہ یہ ایک ایسی شادی تھی جو میں نے غصے میں کی ۔۔۔میں بہت کم عمر تھی اور میری اپنی امی سے کسی بات پر لڑائی ہو گئی۔۔۔پھر میں اس کے بعد شوٹنگ پر گئی اور وہاں ساتھی اداکاروں میں ہمایوں قریشی تھے جنہیں شادی کے لیے میڈم سنگیتا نے کہا۔۔۔سنگیتا اس دور کی صف اول کی اداکارؤں میں سے تھیں جبکہ ہمایوں قریشی کا وہ نام نا تھا ۔۔۔ہمایوں قریشی کے لیے یہ ایک بہت حیرت کی بات تھی۔۔اور سنگیتا نے اپنے گھر والوں کے خلاف جا کر یہ شادی کی۔۔۔شادی صرف تین سال ہی چلی۔۔۔اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہوئی۔۔۔سنگیتا کا کہنا ہے کہ میں نے شادی کے فوراً بعد صرف ایک ہی فلم کی جو لندن میں تھی۔۔۔اور اس کے بعد یہ سوچ لیا کہ میں ایک بیوی کی حیثیت سے ہی گھر میں رہوں گی۔۔۔ہمایوں قریشی نے بھی بارہ سو فلموں میں ولن اور ہیرو کا کام کیا۔۔۔لیکن وہ سنگیتا والی شہرت نا پاسکے تھے۔۔۔اس لیے گھر کے اخراجات کا وہ حال تھا کہ سنگیتا کو تین سال بعد واپس فلم انڈسٹری میں آنا پڑا۔۔۔ہمایوں قریشی نے اس بات پر انھیں اچھے الفاظ میں نا لیا اور یوں بات بڑھ گئی اور طلاق ہو گئی۔۔۔بیٹی سنگیتا کے پاس ہی پلی بڑھی اور کبھی ہمایوں قریشی نے اس کا خرچہ بھی نہیں دیا۔۔۔اس کے بعد ہمایوں قریشی نے ایک اور شادی اپنی قبائلی لڑکی سے ہی کرلی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہو گیا۔۔۔کچھ سال قبل وہ کوما میں چلے گئے۔۔۔پھر صحیح ہوئے لیکن فالج نے انھیں ہمیشہ کے لیے معذور کر دیا۔۔۔وہ شہرت سے گمنامی کے اندھیروں میں کھوگئے لیکن سنگیتا اسکرین پر آج بھی جگمگا رہی ہیں،
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "وہ پاکستان میں سب سے پہلے مزاحیہ قسم کے ھلنایک اداکار تھے"۔ مشہور فنکار کے آن لائن فلموں کے ساتھ تفصیلی فلم کیریئر ریکارڈ