ایران ایئر پرواز 655
ایک ایربس اے 300، شبیہِ وہ ہوائی جہاز جو حادثے میں ملوث ہو گیا | |
واقعہ | |
---|---|
تاریخ | 3 جولائی 1988 |
خلاصہ | یو ایس ایس ونسنس نے مار گرایا |
مقام | آبنائے ہرمز، خلیج فارس |
ہوائی جہاز | |
ہوائی جہاز قسم | Airbus A300B2-203 |
آپریٹر | ہوا پیمائی ملی ایران |
اندراج | EP-IBU |
مقام پرواز | مہر آباد بین الاقوامی ہوائی اڈا تہران، ایران |
مقام سقوط | بندر عباس بین الاقوامی ہوائی اڈا بندر عباس، ایران |
منزل مقصود | دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈا دبئی، متحدہ عرب امارات |
مسافر | 274 |
عملہ | 16 |
اموات | 290 (سب) |
محفوظ | 0 |
ہوا پیمائی ایران پرواز 655 (آئی آر 655) ایک تجارتی پرواز تھی جو ہوا پیمائی ملی ایران کے تحت بندر عباس، ایران سے دبئی، متحدہ عرب امارات کے درمیان چلائی جاتی تھی۔ اتوار 3 جولائی 1988ء کو ایران عراق جنگ کے آخری ایام میں اس مسافر ہوائی جہاز کو آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کے میزائل بردار بحری جہاز یو ایس ایس ونسینس نے مار گرایا جس سے جہاز میں سوار تمام 290 مسافر اور عملے کے اراکین جاں بحق ہوئے۔ ہلاک شدگان میں 38 غیر ملکی، 66 بچے اور ایک حاملہ خاتون بھی شامل تھیں۔
امریکی حکومت نے جو عذر لنگ پیش کیا وہ یہ تھا کہ اس مسافر جہاز کو غلطی سے ایف 14 ٹام کیٹ لڑاکا طیارہ سمجھ کر میزائل کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ایرانی حکومت کا موقف یہ ہے کہ میزائل بردار بحری جہاز نے جان بوجھ کر اس مسافر طیارے کو نشانہ بنایا۔ پرواز نمبر آئی آر 655 اب بھی تہران سے بذریعہ بندر عباس دبئی جانے والی ہوا پیمائی ایران کی پرواز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Iran Air flight timetable" (PDF)۔ 2007-09-28 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-02-28