ہیلیکس سحابیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہیلکس سحابیہ (انگریزی: Helix Nebula) جسے ہیلکس NGC 7293 بھی کہتے ہیں ایک عظیم سیارہ نما سحابیہ (planetary nebula) ہے جو مجمع النجوم دلو (Aquarius) میں واقع ہے۔ جسے کارل کڈوگ ہارڈنگ (Karl Ludwig Harding) نے 1824 عیسوی میں دریافت کیا. یہ تمام چمکدار سیارہ نما سحابیوں میں سے سب زیادہ زمین کے قریب ہے۔ اس کا فاصلہ تقریباً 215 پارسک (parsecs) ہے۔

زمین سے فاصلہ: 694.7 نوری سال

رداس: 2.87 نوری سال

شدت: 7.6

متناسقات:

مطلع مستقیم: 22 گھنٹہ 29 دقیقہ 39 ثانیہ

میل: 20- درجہ 50 دقیقہ 14 ثانیہ مجمع النجوم: دلو (Aquarius)