ہیپی (2006ء فلم)
ہیپی | |
---|---|
ہدایت کار | اے کارناکرن |
پروڈیوسر | اللو ارویند |
تحریر | کونا وینکٹ ڈارلنگ سوامی |
ستارے | اللو ارجن جینیلیا ڈی سوزا منوج باجپائی |
موسیقی | یون شنکر راجا |
سنیماگرافی | آر ڈی راجشیکھر |
ایڈیٹر | اینتھنی |
پروڈکشن کمپنی | |
تقسیم کار | گیتا آرٹس |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 152 منٹ |
ملک | بھارت |
زبان | تیلگو |
بجٹ | ₹16 کروڑ (امریکی $2.2 ملین)[1] |
باکس آفس | ₹42 کروڑ (امریکی $5.9 ملین)[1] |
ہیپی (اردو: خوش) 2006ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی مزاحیہ رومانوی فلم ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار اے کارناکرن ہیں۔ اس فلم کے مرکزی ستارے اللو ارجن، جینیلیا ڈی سوزا اور منوج باجپائی ہیں۔ اس فلم کے موسیقی ہدایت کار یون شنکر راجا ہیں۔ اس فلم کو اللو ارویند نے پروڈیوس کیا اور 27 جنوری، 2006ء کو جاری کی گئی۔
اس فلم کی اشاعت کے بعد، اس فلم کو ملیالم زبان میں ہیپی بی ہیپی (Happy be Happy) کے عنوان سے ڈب کیا گیا۔ اس فلم کا تیلگو ورژن باکس آفس پر کامیاب رہا اور ملیالم ورژن نے اشاعت کے پہلے ہفتے میں ایرناکولم میں ₹12.22 کی زبردست کمائی کی۔ یہ فلم کیرلا میں 170 سے زائد دن تک تھیٹر اسکرینوں پر چلی اور اس ریاست میں اللو ارجن کے مداحوں میں اضافہ ہوا۔ یہ فلم 2015ء میں ہندی زبان میں دم کے عنوان سے ڈب کی گئی۔ یہ فلم بعد میں، بنگالی زبان میں بولو نا امی تومار کے عنوان سے دوبارہ (ری میک) بنائی گئی۔ اس فلم کے ستارے دیو اور کویل مالک تھے۔ 2011ء میں یہ فلم اڑیہ زبان میں لوفر کے عنوان سے ری میک بنائی گئی۔ اس فلم کے ستارے ببوشان اور ارچیتا ساہو تھے۔
موسیقی
[ترمیم]فلم کی موسیقی مشہور تمل کمپوزر یون شنکر راجا نے کمپوز کی، جو 30 دسمبر، 2005ء کو جاری ہوئی۔[2] اس البم میں 6 گانے شامل تھے۔ سریوینیلا ستاراما شاستری، چندرا بوس، کل شیکھر، وشوا، پوتھلا روی کرن اور اننت سریرام نے ایک، ایک گانا لکھا۔ یون شنکر راجا کو اس فلم کی موسیقی کے لیے کافی داد ملی اور ان کے کام کو کافی سہرایا گیا،[3][4][5] اور اس کے ساتھ ساتھ یہ گانے اس فلم کے اہم نقطہ نظر بھی مانے گئے۔[4][6]
تیلگو ورژن
[ترمیم]نبمر شمار | گانا | طوالت |
---|---|---|
1 | "چل چل رے" | 3:24 |
2 | "ہیپی" | 3:42 |
3 | "اوسا رے" | 3:50 |
4 | "آئی ہیٹ یو" | 4:39 |
5 | "اگرے مبولالونا" | 3:57 |
6 | "نی کوسم" | 3:18 |
ملیالم ورژن
[ترمیم]نمبر شمار | گانا |
---|---|
1 | "اژلکے نی انے" |
2 | "ہیپی" |
3 | "چل چل چل میرے" |
4 | "چیرچو کوجنا" |
5 | "آئی ہیٹ یو" |
6 | "منامے منمیژیلے" |
باکس آفس
[ترمیم]ہیپی فلم ₹16 کروڑ (امریکی $2.2 ملین) کے بجٹ پر بنائی گئی۔[1] ہیپی نے 100 دن میں پوری دنیا میں ₹12 کروڑ (امریکی $1.7 ملین) (شیئر) کے ساتھ ₹32 کروڑ (امریکی $4.5 ملین) کی کمائی کی۔ فلم نے کل ₹42 کروڑ (امریکی $5.9 ملین) کی کمائی کی۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ ت http://www.idlebrain.com/celeb/int1/alluarjun.html
- ↑ "Audio release - Happy"۔ idlebrain.com۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جون 2009
- ↑ "Happy Review"۔ nowrunning.com۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جون 2009
- ^ ا ب "Happy Review"۔ indiaglitz.com۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جون 2009
- ↑ "Movie review - Happy"۔ idlebrain.com۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جون 2009
- ↑ "Happy - Telugu Movie Review"۔ radiokhushi.com۔ 11 دسمبر 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جون 2009
بیرونی روابط
[ترمیم]- ہیپی آئی ایم ڈی بی پر (انگریزی میں)