مسیحا مختلط
مسیحا مختلط (messiah complex) ایک ایسی نفسیاتی کیفیت یا صورت حال کو کہا جاتا ہے جس میں متاثرہ شخصیت خود کو مسیحا (savior) تصور کرنے لگتی ہے؛ نجات دہندہ ہونے کی یہ خود فریبی اصل میں ایک ذھانی (psychotic) بیماری کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے جس کو وھام (delusion) کہا جاتا ہے اور بذات خود اس بیماری کو، شیزوفرینیا کی تشخیصی علامات میں شمار کیا جاتا ہے۔ مسیحا مختلط کو عقدۂ مسیحا بھی کہا جاتا ہے۔ نجات دہندہ ہونے کے اوھام مختلف اشخاص میں مختلف نوعیت سے سامنے آسکتے ہیں؛ کچھ مریض خود کو اپنے شعبۂ زندگی کا نجات دہندہ سمجھتے ہیں، کچھ ایک مخصوص زمانے کے ليے خود کو مسیحا یا نجات دہندہ سجھتے ہیں جبکہ کچھ خود کو ساری دنیا کے ليے نجات دہندہ تصور کرتے ہیں۔ اگر کوئی شخصیت خود مسیحا ہونے کا دعویٰ نہیں بھی کرتی ہو مگر اس کے قرب و جوار (جیسے کسی فرقے کے راہنما کے پیروکار) کے افراد کے تصور میں وہ نجادت دہندہ کی حیثیت اختیار کر چکی ہو تو بھی ایسی صورت حال کو، مسیحا مختلط ہی تسلیم کیا جاتا ہے۔
عالمگیری
[ترمیم]عقدۂ مسیحا، مسیحا مختلط یا messiah complex کے نام سے ابتدائیییییی طور پر گو ایسا ابہام پیدا ہو سکتا ہے کہ یہ مرض خود کو حضرت عیسیفائل:ALAYHE.PNG سمجھنے اور مسیحی مذہب سے تعلق رکھنے والوں تک محدود ہے، جبکہ یہ طب نفسی سے تعلق رکھنے والی کیفیت کسی بھی مذہب، فرقے، گروہ یا عقیدے سے تعلق رکھنے والے افراد کو متاثر کر سکتی ہے اور اسے psychosis میں عالم گیر حیثیت کا حامل تسلیم کیا جاتا ہے۔[1] فی الحقیقت اس اصطلاح کا مفہوم، نجات دہندہ مختلط (savior complex)، کا ہی لیا جاتا ہے چونکہ نا صرف انگریزی میں messiah کا لفظ savior کا متبادل بن چکا ہے بلکہ اردو میں بھی مسیحا کا لفظ (حضرت عیسیفائل:ALAYHE.PNG کے معجزات کے باعث) عام طور پر نجات دہندہ کے ليے بھی آتا ہے، بعض اوقات اس میں طبیب کی مراد بھی شامل ہوتی ہے (دیکھیے مسیح)۔ اور چونکہ قریب قریب تمام ابراھیمی اور غیر ابراھیمی مذاہب میں کسی نا کسی صورت میں ایک نجات دہندہ (یا تمام انسانی مسائل کے مخلص) کا تصور پایا جاتا ہے اس ليے اس مذہب مائل delusion میں مبتلا افراد ہر مذہب میں پائے جاتے ہیں؛ اور ان میں چند مشہوری کی بلندیوں پر پہنچنے والے مسیحیت، یہودیت، اسلام، بدھ مت اور ہندو مت میں آج بھی اپنے پیروکاروں کا ایک وجود رکھتے ہیں جن میں سے کچھ نے مسیحا ہونے کا، کچھ نے مہدی، کچھ نے گوتم بدھ ہونے کا دعویٰ کیا۔