تبادلۂ خیال:اقوام متحدہ

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مشأللہ، یہ نیا رویسیان بہت اچھا ہے۔ مجنون 02:24, 30 اکتوبر 2005 (UTC)

مقاصد والے قطعے میں لکھا ہے عیسائیوں، یہودیوں، ہندوؤں اور بدھ مت کو اجازت ہے کہ وہ مسلمانوں کا قتل کر سکتے ہیں تاکہ جنگ سے بچا جاسکے جو ہماری زندگی میں بنی نوع انسان پر دو مرتبہ بے انتہا مصیبتیں لا چکی ہے، میری خیال میں اس میں لازمی طور پر قابل تصدیق حوالہ ہونا چاہئے کیونکہ یہ بہت سنگین بات ہے اگر ایسا ہی ہوتا تو مسلم ممالک اس تنظیم کے رکن کیوں بنتے؟ اس کا لازمی طور پر تصدیق کیا جانا چاہئے اور حوالہ جات بھی درج ہونے چاہئے بصورت دیگر ان جملوں کو حذف ہونا چاہئے۔--عثمان خان||تبادلہ خیال 06:18, 5 مئی 2016 (م ع و)

تائید ۔ بالکل بے سروپا بات ہے۔ آپ اسے حذف کر دیں یا مناسب ہو تو اصل مقاصد تحریر کریں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:39, 5 مئی 2016 (م ع و)
نیز اس میں حوالاجات ،اہم معلومات وغیرہ سرے سے ہے ہی نہی اس کے باوجود اسے منتخب مضمون کا درجہ دیا گیا ہے جو کہ سمجھ سے باہر ہے اسی طرح زمرہ منتخب مضامین میں ایسے کئی مضامین ہیں جو معیار پر نا اترنے کے باوجود ڈالے گئے ہیں۔ 06:47, 5 مئی 2016 (م ع و)
یہاں پر اقوام متحدہ کا چارٹر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے، تمہید میں ایسی کوئی بات لکھی نظر نہیں آرہی لہذا میں نے اس جملے کو حذف کردیا۔--عثمان خان||تبادلہ خیال 07:02, 5 مئی 2016 (م ع و)
میں بھی پوری طرح عثمان بھائی کے ساتھ ہوں۔ ضرورت یہ ہے کہ عجیب وغریب دقیانوسی اور حقائق سے بعید مواد کے بجائے ہمیں قابل تصدیق معلومات کو ترجیح دینا چاہیے۔ آپ مناسب ترمیم کردیجیے--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:15, 5 مئی 2016 (م ع و)