السلام علیکم! طاہر صاحب امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ جناب آج کل اردو ویکیپیڈیا پر صفحہ اول اپ ڈیٹ کرنے کی باتیں جاری ہیں۔ جناب میں سانچہ: خبروں میں کے حوالے سے بات کرنا چاہتا تھا۔ دراصل میرے نزدیک اس سانچے میں ہمیں تین خانے بنا کر سیاسی، معلوماتی اور کھیلوں سے متعلقہ خبروں کو الگ الگ دیکھانا چاہیئے جس سے صفحہ اول کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا اور یہ کہ ان خبروں کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کرنے کی زمہ داری بھی ویکی برادری کو لینی پڑے گی۔ مزید یہ کہ اردو ویکیپیڈیا کے تقریباً تمام صارفین اور اس کو استعمال کرنے والے سبھی لوگوں کا تعلق چونکہ برصغیر سے ہے لہذا میرے نزدیک اس سانچے میں پاکستان اور بھارت سے متعلقہ خبریں ہی زیادہ مناسب ہیں۔ جناب اگر آپ میری بات سے اتفاق کرتے ہیں تو آپ مذکورے بالا خانے بنا دیں اور ان خبروں کو اپ ڈیٹ کرنے کی ذمہ داری میں بھی ضرور لینا چاہوں گا۔ والسلام! آپ کے جواب کا منتظر اور دعاؤں کا طلبگار!
تبادلۂ خیال صارف:Tahir mq
کچھ مخصوص وجوہات کی وجہ سے میں نے صفحہ اول پر ترامیم سے کنارہ کشی کر لی ہے
جناب آپ سے دو گذارشات ہیں: 1. کیا آپ مجھے سانچہ:خبروں میں میں ترمیم کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں؟ 2. انگریزی ویکیپیڈیا پر میرا آئی پی ایڈریس گلوبلی بلاک کر دیا گیا تھا۔ میں نے منتظمین سے گذارش کی تو انہوں نے اردو ویکیپیڈیا پر سے تو بلاک ہٹا دیا لیکن انگریزی ویکیپیڈیا پر سے ابھی تک نہیں ہٹایا۔ کیا آپ اس اہل ہیں کہ آپ میرا انگریزی ویکیپیڈیا والا آئی پی ایڈریس بلاک ہٹا دیں؟ میرا آئی پی ایڈریس: 119.152.240.15
اگر آپ یہ کر دیں تو میں بہت مشکور ہوں گا۔ والسلام
تکمیل۔ یہ صفحہ ہمیشہ سے ایسے ہی تھا۔
جناب میرا آئی پی ایڈریس بلاک انگریزی ویکیپیڈیا پر سے کب تک ہٹے گا۔
میں نے آپ کے صارف کو آئی پی پابندی سے مستثنی کر دیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں کہ یہ انگریزی پر بھی ہو گا یا نہیں
بہت شکریہ جناب
اس سانچے میں تبدیلی نامزدگی کے ذریعے ہی ممکن ہے اور ایک منتظم ہی اس کو اپڈیٹ کرسکتا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ ویکیپیڈیا:خبروں میں/امیدوار پر نئے مضامین اور خبریں نامزد کریں۔ شکریہ۔
السلام علیکم۔ میں نے مرکزی صفحے پر کچھ کام کرنا شروع کیا ہے۔ غالبا آپ کی نظر سے یہ تبدیلیاں گزری ہوں۔ میں نے صفحہ اول کے دو حصوں کو اپنی توجہ کا مرکز بنایا ہے۔ ایک کیا آپ جانتے ہیں اور دوسرا خبروں میں۔ میرا خیال ہے کہ یہ دو حصے ہمارے مرکزی صفحے کی زینت کو بڑھا سکتے ہیں لیکن اس معاملے میں آپ تمام صارفین کا ساتھ درکار ہے۔ مزید مسائل کے لیے آپ سے گزارش ہے کہ ان دو مباحث میں اپنی رائے ضرور دیں۔ ویکیپیڈیا:دیوان عام/تجاویز#صفحہ اول میں تبدیلی کی ضرورت اور تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:مضامین برائے حذف#جاری مضامین برائے حذف۔ شکریہ۔
السلام علیکم! امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ جناب مجھے اردو ویکیپیڈیا پر کام کرتے مناسب عرصہ ہو گیا ہے۔ میں اس کے ساتھ ساتھ انگریزی ویکیپیڈیا پر بھی موجود ہوں اور وہاں بھی باقاعدہ طور پر ترامیم کر رہا ہوں۔ آپ میرے کام سے واقف بھی ہوں گے۔ مزید یہ کہ آپ میرا صارف صفحہ اور میری شراکتیں بھی دیکھ سکتے ہیں جس سے آپ کو میرے کام کا مزید اندازہ بھی ہو جائے گا۔ جناب میں نے اردو ویکیپیڈیا پر بحثیت منتظم نامزد ہوا ہوں۔ آپ سے گزارش ہے کہ آپ ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/بلال طاہر پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔ شکریہ!
السلام علیکم جناب! امید ہے کہ آپ بخیروعافیت ہوں گے۔ جناب میں نے حال ہی میں صفحہ ایس-اے20 (کرکٹ) پر آپ کا لگایا ہو سانچہ (آلاتی ترجمہ) دیکھا۔ پھر میں نے خود یہ صفحہ نئے سرے سے تخلیق کیا اور نام درست کیا۔ میں نے اس لیگ کے پہلے ایڈیشن کا صفحہ (ایس-اے20 23-2022ء) بھی کل تخلیق کیا ہے جس میں ٹیموں کے دستوں میں کچھ کھلاڑیوں کے صفحات بنانا باقی ہے جو میں انشاء اللہ جلد ہی کر لوں گا۔ آپ سے گزارش ہے کہ اگر آپ میرے اس کام اور پچھلے تمام کاموں (صارف:بلال طاہر ملاحظہ فرمائیں) سے مطمئن ہیں تو برائے مہربانی مجھے بحثیت منتظم نامزد کر دیں کیونکہ مجھے چند کاموں (مثلاً: غیر ضروری صفحات حذف کرنا) کے لیے منتظمین کی مدد لینی پڑتی ہے۔ آپ میری شراکتیں بھی دیکھ سکتے ہیں اور اگر آپ کے نزدیک میں ابھی اس قابل نہیں تو برائے مہربانی میری اصلاح فرمائیے گا تاکہ میں مزید بہتری لا سکوں۔ بہت شکریہ! دعاؤں میں یاد رکھیں، والسلام!
بہت اچھے۔
شکریہ طاہر صاحب! کیا آپ مجھے بحثیت منتظم نامزد کریں گے؟
شاید ابھی آپ کو مزید تجربہ درکار ہو گا۔ تاہم اگر آپ چاہیں تو خود کو متظم کے لیے نامزد کر سکتے ہیں اور ویکیپیڈیا برادری کی رائے شماری کے مطابق اس پر فیصلہ ہو گا۔
جی شکریہ!
اسلام علیکم @Tahir mq: آپ نے میری ترمیم واپس پھیر دی۔ اردو میں اس شہر کو "گورداسپور" کہا جاتا ہے۔؛ ؛ اس کے لئے بہت سارے حوالے موجود ہیں۔ "گرداسپور" غلط ہے۔آپ مجھے حوالوں کے تانے دیتے رہتے ہیں لیکن خود آپ حوالے پیش نہیں کرتے، یہ بہت بری بات ہے۔ ~~~~
یہ ابھی صرف اخباروں کے مضامین کے حوالے ہیں، تاریخی کتابوں میں بھی یہی املہ استعمال کیا گیا ہے۔ ؛ ؛ نعم البدل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 02:47، 6 جنوری 2023ء (م ع و)
کیا اچھا ہوتا کہ آپ اس صفحہ کا نام تبدیل کرنے کی بجائے اس املا کا اضافہ کر دیتے۔ اگر آپ حوالہ حوالہ کھیلنا چاہتے ہیں تو '''گرداسپور''' سے بھی گوگل پر تلاش کر لیں جو زیادہ ہو وہ رکھ لیا جائے۔ ویسے '''Gurdwara''' کو کیا کہیں گے؟
آپ کسی سکھ سے '''ਗੁਰਦਾਸਪੁਰ''' اور '''ਗੁਰਦੁਆਰਾ''' کا تلفظ پوچھ لیں۔
@Tahir mq: جی میں یہ بات جانتا ہوں۔ میں خود دونوں گرمکھی اور دیوناگری جانتا ہوں لیکن اسی طرح "ਜਲੰਧਰ" (جَلَنْدَھر) کو اردو میں "جالندھر" ہی لکھا جاتا ہے۔ گورداسپور معروف املہ ہے اور اسے "گرداسپور" سے کئیں بار زیادہ استعمال کیا گیا ہے (بلکہ گرداسپور تلاش کرنے پہ صرف چار مضمون ملتے ہیں گوگل پہ) نعم البدل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 22:19، 6 جنوری 2023ء (م ع و)
@Tahir mq: صاحب۔ مجھے یقین ہے آپ دیگر کاموں میں بھی مصروف ہوں گے لیکن میں آپ کے جواب کے لئے منتظر ہوں۔ کیا میں عنوان مضمون درست کر سکتا ہوں؟ نعم البدل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 20:32، 7 جنوری 2023ء (م ع و)
آپ اب کسی مضون کو غلط نام پر تبدیل مت کریں۔
@Tahir mq: آپ کہنا کیا چاہ رہے ہیں؟ میں نے سوال کونسا کیا اور جواب آپ نے کونسا دیا؟ نعم البدل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:30، 15 جنوری 2023ء (م ع و)
آپ خود بھی جانتے ہوں گے کہ ماضی میں ایک روبہ کا استعمال کیا گیا تھا (جو آج تک استعمال کیا جاتا ہے اردو ویکی پہ)، جس نے بے شمار مضمون بنائے جن کے عنوانِ مضمون غلط تھے جس کے نتیجے میں آج بھی گوگل میپس (اور دیگر ویبسائٹس) پہ جگہوں کے اردو نام غلط ہیں۔ آپ کی مہربانی ہو گی اگر آپ ایسے الزامات مجھ پہ مت ٹھوکیں، اور آپ صرف یہ بتا دیں، کہ آپ کیوں نہیں مانتے کہ "گورداسپور" معروف املہ ہے حالانکہ اُسے کتابوں اور دیگر مضمونوں میں بھی استعمال کیا گیا ہے (جہاں "گرداسپور" بہت کم استعمال کیا گیا ہے)۔
محترم جناب طاہر صاحب آپ کی خدمت میں عرض ہے کہ ایک دن قبل میں نے ویکیپیڈیا پر (اقصکل) کے نام سے ایک مضمون تحریر اور شائع کیا جبکہ اس نام (Aqsaqal) سے ایک مضمون انگریزی اور دوسری زبانوں میں (اردو زبان کے بغیر) موجود ہے براہ کرم اس مضمون (اقصکل) کو دوسرے صفحہ (Aqsaqal)سے جور دیں۔
نوازش ہوگی شکریہ۔
تکمیل
اس تبصرے کو Abualsarmad نے پوشیدہ کردیا ہے (تاریخچہ)
جناب انتہائی معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ زمرہ:کراچی کے ہسپتال میں اکثر مضامین آدھی لائن کے بغیر حوالہ پچھلے 10،12 سال سے موجود ہیں جن ذمہ داروں کی یہ ذمہ داری ہے انہیں متوجہ کریں
Greetings, I am Mehedi Abedin From Bengali Wikipedia. Some days ago I expanded an article in English and Bengali Wikipedia that has connection with Bangladeshi and Pakistani history. The article is :en:Kamalapur railway station . I thought that it should have an urdu article and created a stub version in my sandbox by Google translator. I have zero knowledge about Urdu but I think Kamalapur railway station should have an article in Urdu Wikipedia. Can you please look into my sandbox and make the necessary edits? And it would be better if you can create necessary templates that lacks in the sandbox. And I noticed that the infobox have some untranslated English words.
Done some modification. Please ckeck.
checked your edits. thanks
میں پچھلے 3 ماہ سے جب اردو ویکیپیڈیا کھولتا ہوں۔ صفحہ اول اسی طرح پاتا ہوں۔ صفحہ اول میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے۔ تمام مضامین اور خبروں کو اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ 1. حالیہ واقعات 2. منتخب مضامین 3. کیا آپ جانتے تھے ان کے اندر جتنے بھی موضوعات ہیں کو تبدیل کر کے نئے موضوعات شامل کیے جائیں ۔
جناب طاہر صاحب آپ کے جواب کا منتظر ہوں ؟
Tahir mq جناب طاہر صاحب آپ کے جواب کا منتظر ہوں ؟
السلام علیکم! سانچہ:فلو میں آپ کا ذکر، یہ دو صارفین سانچہ:فلو میں آپ کا ذکر (Kianooshst)اور سانچہ:فلو میں آپ کا ذکر(Farhoudimanesh) مسلسل ممالک کے صفحات پر جا کر غیر متعلقہ سیاسی مواد (political vandalism) ڈال رہے ہیں
ان کے خلاف سنجیدہ قدم اٹھایا جائے۔
اس کی مثال ان کی شراکتوں سے بھی دیکھ سکتے ہیں اور ایک مثال اس ترمیم سے بھی دیکھ سکتے ہیں:
https://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%B2%DB%8C%D9%84&oldid=5253412
وہ مواد درج ذیل ہے :
شیطانی ایرانی حکومت پر موت بے گناہ انسانوں کے قاتل خامنہ ای پر موت
ایرانی حکومت غریبوں کو مارنے کا رجحان رکھتی ہے۔ بچوں کو سزائے موت دینے میں ایران دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ ایرانی حکومت اپنی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو دنیا کے مختلف حصوں میں پھیلا رہی ہے۔ ایرانی حکومت مفسد ہے۔ ایرانی حکومت ایرانیوں کا پیسہ اپنے عوام پر خرچ نہیں کرتی بلکہ اسے مقبوضہ اسرائیل میں حزب اللہ اور حماس جیسی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت میں استعمال کرتی ہے۔ ایران میں پاپ میوزک پر پابندی ہے اور موسیقی کو پسماندہ اور قدیم تصور کیا جاتا ہے۔ ایران میں جمہوریت نہیں، انسانی حقوق نہیں، آزادی نہیں، صنفی مساوات نہیں، دوسری قوموں کا کوئی احترام نہیں۔ ہم اپنے تمام پاکستانی اور ہندوستانی ہم وطنوں کو آگاہ کرتے ہیں کہ وہ باخبر رہیں اور ایران کے میڈیا کے دھوکے میں نہ آئیں۔ ایران صرف میٹھی باتیں کرتا ہے اور ایران نعروں سے محبت کرتا ہے لیکن عمل کے نقطہ نظر سے ایران کچھ نہیں کرتا۔ ایران میں کوئی بھی ایرانی حکومت کی حمایت نہیں کرتا، ایران اپنے ہی لوگوں کی جیل ہے۔ تمام ہندوستانی اور پاکستانی ہم وطنوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سیاح یا طالب علم کے طور پر ایران نہ جائیں۔ ایران خطرناک اور تہذیب مخالف ہے۔