ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب فہرست/سلطنت عثمانیہ کے سلاطین کی فہرست

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نامزد کنندہ(گان): --Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:49، 17 اکتوبر 2023ء (م ع و)

یہ فہرست انگریزی اور عربی ویکیپیڈیا پر منتخب فہرست ہے یہاں اس کا انگریزی سے مکمل ترجمہ کیا گیا ہے۔ (صارفین اس پر نظرثانی فرمائیں) تاکہ اردو ویکیپیڈیا پر منتخب اور معیاری فہرست مضامین کے خلا کو پر کیا جا سکے۔

تائید[ترمیم]

تنقید[ترمیم]

تبصرہ[ترمیم]

طاہر محمود -- میں نے تو پوری کوشش کی ہے کہ اس میں کچھ رہ نہ جائے۔ کیا آپ مجھے وضاحت کریں گے کہ اس میں کیا رہ گیا ہے تاکہ وہ شامل کیا جا سکے۔Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:40، 17 اکتوبر 2023ء (م ع و)
فہرست کو منتخب کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہونا چاہیے۔ تاہم جیسا کہ آپ نے کہا کہ یہ انگریزی صفحہ کا مکمل ترجمہ ہے وہ بات درست نہیں۔ آپ دونوں صفحات کو کھول لیں اور ہر سرخی کے نیچے پیرا گراف کا موازنہ کریں تو آپ کو فرق معلوم ہو جائے گا۔
آل عثمان کے شاہی سربراہان یہ سرخی درست نہیں، کیونکہ آل عثمان خاندان کو تو کہا جا سکتا ہے لیکن ریاست کو نہیں جس کے سلاطین یا بے تھے۔
یہ ایک فہرست ہے سب سے اہم معلومات جو فہرست کے بارے میں ہیں جسے آپ نے آل عثمان کے شاہی سربراہان اس میں صرف دو سطریں ہی ہیں۔
شاہی فرمانرواں کے بارے میں سب سے اہم معلومات ان کا حق جانشینی ہوتا ہے۔ آپ کوئی بھی شاہی فرمانرواں کی فہرست کھول کر دیکھ لیں اس میں یہ معلومات ضرور ہوتی ہیں کہ وہ کس نصب سے تحت پر ہیٹھا۔ کیا وہ پچھلے حکمران کا بیٹا تھا یا خاندان سے کیا تعلق تھا۔ جو کوئی بادشاہ سلسلہ شاہی میں بغیر خاندانی تعلق کے تخت پر قابض ہو جائے اسے غاصب کہا جاتا ہے۔ اس فہرست میں یہ معلومات سرے سے غائب ہیں۔ آپ نے جن دو ویکیپیڈیا کا حوالہ دیا ہے یہ معلومات ان دونوں میں موجود ہیں۔
--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:16، 17 اکتوبر 2023ء (م ع و)

نتیجہ[ترمیم]