صارف:ابوالحسن راجپوت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

ابوالحسن علی (ویکی پر) ابوالحسن راجپوت (صحافی/قلمکار)[ترمیم]

ابوالحسن علی (پیدائش : 07 جولائی 1967ء) ایک صحافی جن کا تعلق فیصل آباد سے ہے 1984ء سے لکھنے کا سفر جاری ہے ، مختلف قومی اخبارات میں بچوں کے صفحات میں کہانیاں اور مراسلات تحریر کرنے سے صحافت کا آغازکیا۔ روزنامہ ''عوام'' فیصل آباد سے سپورٹس رپورٹنگ کاآغازکیا پھر 1984ء میں روزنامہ ''امروز''کے ہفت روزہ ایڈیشن کھیل اورکھلاڑی میں سینکڑوں مضامین سپرد قلم کیے۔بعد میں1991ء سے1997ء تک روزنامہ نوائے وقت لاہور کے فیملی میگزین میں سپورٹس اورشوبزکے موضوع پرفری لانس اپنے جوہر دکھائے'معروف کرکٹ کمینٹیٹر حسن جلیل کے ماہانہ میگزین کرکٹ ٹائمز عامر محمود کی زیرادارت ماہانہ کرکٹ ورلڈ کے ساتھ بھی وابستگی رہی 1999ء لاہور سے ماہنامہ ''کنٹری وائس'' کے نام سے ایک رنگین باتصویر جریدہ شروع کیا۔بعد ازاں آنے والے سالوں میں ماہنامہ ''لیڈی رپورٹ'' پنجابی ماہنامہ ''متر'' اورماہنامہ ''پنجاب انڈیپنڈنٹ'' کے جرائد کوبطورمدیر اشاعت پذیرکیا۔اس کے ساتھ ساتھ واٹرسیکٹر ایشوزپرپاکستان کے واحد پندرہ روزہ اخبار ''کینال نیوزبلیٹن'' اورتعمیراتی سرگرمیوں کے حوالے سے پندرہ روزہ اخبار ''ورکس ٹائمز'' کی اشاعت ممکن بنائی۔علاوہ ازیں ماہنامہ ''وفاق ٹائمزانٹرنیشنل'' لاہورکے مدیرکے طورپرپانچ سال ذمہ داریاں نبھائیں۔ اس وقت مختلف ویب سائٹس پر بشمول ایکس کلب فری لانس کنٹری بیوٹر کے طورپر اپنی صحافتی سرگرمیوں کوجاری رکھے ہوئے ہیں۔

ویکیپیڈیا اردو کے ساتھ وابستگی کامقصد[ترمیم]

ویکیپیڈیا اردو کے ساتھ وابستہ ہونے کا مقصد پاکستان کرکٹ پر زیادہ سے زیادہ مواد تخلیق کرنا ہے کیونکہ انگریزی زبان میں یہاں کرکٹ سمیت کافی مواد موجود ہے تاہم اس بارے میں سب ساتھیوں کو کوشش کرنی چاہیئے کہ ہمارے قومی ہیروز کا تعارف یہاں قومی زبان میں موجود ہو تاکہ آج کی نوجوان نسل یا کم پڑھے لوگ بھی ان معلومات سے استفادہ کر سکیں اس سلسلے میں مجھے ساتھیوں کی مدد درکار ہے

آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹرز کے صفحات مکمل[ترمیم]

اَلْحَمْدُلِلّٰه آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹرز کے 464 صفحات مکمل ہو گئے ہیں یہ صفحہ میں نے 19 فروری 2022ء کو تخلیق کیا تھا اور 6 ہفتوں میں 31 مارچ 2022ء تک ان ٹیسٹ ,ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کھلاڑیوں کے تعارف مکمل ہو گئے ہیں ۔