شادیہ ابو غزالیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شادیہ ابو غزالیہ
(عربی میں: شادية أبو غزالة ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 8 جنوری 1949ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نابلس   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 28 نومبر 1968ء (19 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نابلس   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت اردن (1949–1968)
فلسطین   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ عین شمس
النجاہ نیشنل یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تخصص تعلیم معاشریات   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاسی کارکن   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں 6 روزہ جنگ   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شادیہ ابو غزالہ (1949ء–1968ء) ایک فلسطینی سیاسی کارکن تھیں۔ وہ تل ابیب میں نصب کیے جانے والے بم کی تیاری کے دوران اپنے ہی گھر میں ہونے والے ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئی۔ [1][2][3] انھیں فلسطین پر [3] قبضے کے بعد فوجی مزاحمت میں حصہ لینے والی ابتدائی فلسطینی خواتین" اور "پہلی خاتون فلسطینی مجاہد" کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ [4]

وہ 8 جنوری 1949ء کو نابلس میں پیدا ہوئیں اور لڑکیوں کے فاطمید اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ اس نے مصر میں قاہرہ کی عین شمس یونیورسٹی میں ایک سال تک تعلیم حاصل کی، لیکن پھر نابلس کی النجاہ نیشنل یونیورسٹی میں نفسیات اور سماجی سائنس میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ [2] وہ 1964ء میں عرب نیشنلسٹ موومنٹ میں شامل تھیں اور پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے ابتدائی ارکان میں سے ایک تھیں جب اس کی بنیاد 1967ء میں رکھی گئی تھی۔ تحریک کے اندر اس نے خواتین کی تنظیموں کی قیادت کی اور نوجوانوں کی سیاسی اور عسکری تعلیم میں شامل رہی: "وہ تعلیم، علم اور سائنس کو آزادی کی جدوجہد میں ہتھیار کے طور پر دیکھتی تھی"۔ [2]

شادیہ ابو غزالیہ کی زندگی میں استقامت اور موت کو ٹالنے والی ہمت فلسطینی خواتین کی مزاحمت اور انتھک جذبے کی ایک مثال ہے۔ ابو غزالہ نے 1967ء کی چھ روزہ جنگ میں مغربی کنارے پر قبضے کے بعد نابلس واپس آنے سے پہلے قاہرہ کی عین شمس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی۔ وہاں، اس نے پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کی ایک مقامی شاخ میں شمولیت اختیار کی اور 1967ء میں تنظیم کی بنیاد رکھنے کے بعد اصل اراکین میں سے ایک بن گئی۔[5]

وہ 28 نومبر 1968ء کو، صرف 19 سال کی عمر میں، بم تیار کرتے ہوئے اپنے ہی گھر میں ہونے والے ایک دہماکے میں ہلاک ہو گئی، کہا جاتا ہے کہ اس کا مقصد تل ابیب پر حملہ کرنا تھا۔ ان کی یاد میں غزہ میں شادیہ ابو غزالیہ اسکول برائے لڑکیاں اور جبالیہ میں لڑکوں کے لیے شادیہ ابو غزالیہ ہائی اسکول قائم کیے کیے ہیں۔ [4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Abdullah Omar (مارچ 2022)۔ "Shadia Abu Ghazaleh 1949–1968"۔ The Women who Made Palestinian History (PDF)۔ London: MEMO: Middle East Monitor۔ صفحہ: 20–21۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 اکتوبر 2022 
  2. ^ ا ب پ "Remembering Comrade Shadia Abu Ghazaleh, struggler for Palestine"۔ Popular Front for the Liberation of Palestine۔ 4 دسمبر 2016۔ 1 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 اکتوبر 2022 
  3. ^ ا ب "Abu Ghazaleh, Shadia"۔ passia.org۔ Palestinian Academic Society for the Study of International Affairs۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 اکتوبر 2022 
  4. ^ ا ب "75 Palestinian Authority schools named after terrorists and Nazi collaborators and honoring Martyrs and Martyrdom" (PDF)۔ Palestinian Media Watch۔ 27 ستمبر 2017۔ صفحہ: 1,2,5۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 اکتوبر 2022  [غیر معتبر مآخذ؟]
  5. https://countercurrents.org/2023/01/in-memory-of-shadia-abu-ghazaleh-on-75th-birth-anniversary-who-was-first-female-martyr-of-popular-front-for-the-liberation-of-palestine/