ویکیپیڈیا:دیوان عام (متفرقات)
پیغامات برائے زیر نظر فہرست
[ترمیم]پیغامات برائے زیر نظر فہرست کو فعال کر دیا ہے۔ برادری کے لیے اس کے ذریعے اہم پیغامات میڈیاویکی:Watchlist-messages پر ڈالے جا سکتے ہیں۔ اس پر منتظمی/مامور اداری کی درخواستوں کو پیغام بھی چسپاں کر دیا ہے جو صرف اس صورت نظر آئے گا اگر صارف:Aafi/RfX/RfA count اور صارف:Aafi/RfX/RfB count پر نمبر کی تجدید کی گئی ہو۔ — آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 04:35، 11 جنوری 2026ء (م ع و)
صفحہ کی بحالی کی درخواست
[ترمیم]السلام علیکم! میں صفحہ رسول شاہسونی کی حذف شدگی کے بارے میں نظرِ ثانی/بحالی کی درخواست کرنا چاہتا/چاہتی ہوں اور اس حذف پر باقاعدہ اعتراض بھی رکھتا/رکھتی ہوں۔
حذف کی گفتگو بہت جلد بند کر دی گئی، حالانکہ میری جانب سے حذف کی پالیسی سے متعلق سوال بھی کیا گیا تھا۔ مزید یہ کہ گفتگو بند کرنے والا منتظم اسی بحث میں پہلے اپنی رائے دے چکا تھا، اس لیے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ کوئی غیر جانب دار منتظم اس فیصلے کا دوبارہ جائزہ لے۔
میری درخواست صرف طریقۂ کار سے متعلق نہیں بلکہ معروفیت سے بھی تعلق رکھتی ہے۔ مضمون ویکیپیڈیا کے اصولوں کے مطابق غیر جانب دار انداز میں مرتب کیا گیا تھا اور اس میں آزاد و معتبر ثانوی مآخذ شامل تھے (FAU پر DAAD-Preis، JSPS کی سرکاری فہرست، جرمنی میں رجسٹرڈ پیٹنٹس اور خبررساں اداروں کی رپورٹس) جن کی بنیاد پر موضوع عمومی معیارِ معروفیت پر پورا اترتا ہے۔ یہ مضمون ویکیپیڈیا فارسی میں بھی کئی برسوں سے موجود اور برقرار ہے اور ویکیپیڈیا عربی میں بھی اس کا اندراج موجود ہے۔ براہِ کرم اس حذف کے فیصلے پر غیر جانب دارانہ نظرِ ثانی کر کے صفحہ بحال کرنے پر غور فرمایئے، کیونکہ مضمون کو حذف کرنے کی بجائے برقرار رکھنا زیادہ مناسب معلوم ہوتا ہے اور اس میں مزید بہتری کی گنجائش بھی موجود ہے۔ آپ کی توجہ اور تعاون کا شکریہ۔ -- Parsiangoal (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:32، 19 جنوری 2026ء (م ع و)
- Parsiangoal، براہ مہربانی صفحہ کا ربط اور نبح گفتگو کا ربط بھی یہاں شامل کریں۔ — آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 11:47، 19 جنوری 2026ء (م ع و)
- عافیؔ جی ضرور۔ صفحہ: رسول شاهسونی (حذف شدہ)، نبح گفتگو: ویکیپیڈیا:نامزدگی_برائے_حذف/رسول_شاهسونی مزید: یہ مضمون ویکیپیڈیا فارسی اور عربی میں بھی موجود ہے؛ (رابطہ: fa:رسول شاهسونی)۔شکریہ۔ -- Parsiangoal (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:41، 19 جنوری 2026ء (م ع و)
- Parsiangoal، صاحب عنوان کی معروفیت کے حوالے سے مجھے ذاتی طور پر تلاش کرکے کچھ حاصل نہ آیا تاہم مضمون میں موجود حوالہ جات کا تجزیہ درج ذیل ہے:
- [1]: یہ حوالہ روٹین ہے اور کسی بھی صورت کارگر نہیں۔
- [2]: اس حوالے میں اگرچہ تفصیلی بحث موجود ہے تاہم یہ معروفیت کے لیے اس لیے کارگر نہیں کیونکہ یہ پرائمری سورس ہے۔
- [3]: یہ حوالہ بھی معروفیت میں کارآمد نہیں۔
- [4]: خطا 504
- عافیؔ شکریہ آپ کے جائزے کے لیے۔ جن حوالہ جات کا آپ نے ذکر کیا ہے وہ مضمون میں موجود مآخذ کا صرف ایک حصہ تھے؛ مزید آزاد اور ثانوی مآخذ بھی شامل تھے، مگر چونکہ صفحہ حذف ہو چکا ہے اس لیے فی الحال مکمل فہرست پیش کرنا ممکن نہیں۔مزید یہ کہ ایران میں حالیہ انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کی وجہ سے بعض ایرانی خبررساں ویب سائٹس بیرونِ ایران سے درست طور پر نہیں کھل رہیں اور 504 جیسی خطا آ سکتی ہے۔ (حوالہ: Internet_blackout) اگر صفحہ عارضی طور پر بحال کر دیا جائے تو میں ثانوی مآخذ کے web.archive روابط بھی شامل کر دوں گا/گی تاکہ جانچ آسان ہو سکے۔ شکریہ۔ -- Parsiangoal (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:11، 24 جنوری 2026ء (م ع و)
- عافیؔ، رفرنس [4] کے لیے آرکائیو لنک یہ ہے: (IRNA) [4] -- Parsiangoal (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:53، 24 جنوری 2026ء (م ع و)
- Parsiangoal، معروفیت کے لیے کم سے کم تین ایسے حوالہ جات ہونے چاہیے جو ایک دوسرے سے الگ اور آزاد ہیں۔ ہر اعتبار اور نوعیت سے آزاد ہیں۔ اصطلاح میں ثانوی ہیں اور اچھی خاصی گفتگو پیش کرتے ہوں۔ — آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 03:23، 25 جنوری 2026ء (م ع و)
- عافیؔ، آپ کی رہنمائی کے مطابق یہ تین ذرائع پیش کیے جا رہے ہیں۔ یہ ذرائع آزاد اور ثانوی نوعیت کے ہیں اور موضوع کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے بالکل مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہیں: رپورٹ کا آرکائیو لنک خبرگزاری تسنیم 1 آرکائیو ربط رپورٹ کا آرکائیو لنک 2 خبرگزاری ایرنا آرکائیو ربط رپورٹ کا آرکائیو لنک 3 خبرگزاری آرکائیو ربط
- یہ تینوں خبری رپورٹس موضوع سے آزاد اور ثانوی نوعیت کی ہیں اور مطلوبہ شرط (کم از کم تین آزاد ذرائع) کو پورا کرتی ہیں۔ شکریہ۔-- Parsiangoal (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 01:13، 26 جنوری 2026ء (م ع و)
- عافیؔ ،براہِ کرم جب بھی فرصت ہو، اس معاملے کا جائزہ لے لیں۔ شکریہ--Parsiangoal (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 22:29، 1 فروری 2026ء (م ع و)
- Parsiangoal، معروفیت کے لیے کم سے کم تین ایسے حوالہ جات ہونے چاہیے جو ایک دوسرے سے الگ اور آزاد ہیں۔ ہر اعتبار اور نوعیت سے آزاد ہیں۔ اصطلاح میں ثانوی ہیں اور اچھی خاصی گفتگو پیش کرتے ہوں۔ — آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 03:23، 25 جنوری 2026ء (م ع و)
- Parsiangoal، صاحب عنوان کی معروفیت کے حوالے سے مجھے ذاتی طور پر تلاش کرکے کچھ حاصل نہ آیا تاہم مضمون میں موجود حوالہ جات کا تجزیہ درج ذیل ہے:
- عافیؔ جی ضرور۔ صفحہ: رسول شاهسونی (حذف شدہ)، نبح گفتگو: ویکیپیڈیا:نامزدگی_برائے_حذف/رسول_شاهسونی مزید: یہ مضمون ویکیپیڈیا فارسی اور عربی میں بھی موجود ہے؛ (رابطہ: fa:رسول شاهسونی)۔شکریہ۔ -- Parsiangoal (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:41، 19 جنوری 2026ء (م ع و)
معزز منتظمین اور صارفین کی خدمت میں، فراہم کردہ رہنمائی کے مطابق، زیرِ بحث مضمون کے موضوع سے متعلق تین آزاد، ثانوی اور محفوظ (آرکائیو شدہ) خبروں کے مآخذ پیش کیے جا چکے ہیں، جن میں سے ہر ایک موضوع کے مختلف اور قابلِ ذکر پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔ اس بنیاد پر بظاہر موضوع عمومی معیارِ معروفیت پر پورا اترتا ہے۔ گزارش ہے کہ اگر ممکن ہو تو منتظمینِ محترم میں سے کوئی ایک —Yethrosh، امین اکبر، Obaid Raza یا عافیؔ — ان مآخذ کا جائزہ لے کر مضمون کی بحالی کی درخواست کا جائزہ فرمائیں۔ شکریہ۔--Parsiangoal (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:22، 6 فروری 2026ء (م ع و)
- عافیؔ اردو ویکیپیڈیا پر چیٹ جی پی ٹی یا دیگر اے آئی ٹولز کی مدد سے تیار کی گئی تنقید یا تائید حذف کی بحث کے حوالے سے بھی کوئی پالیسی ہونی چاہیے۔ میرے خیال میں تو تنقید یا تائید کرنے والے کو اپنی بات اردو کی بجائے انگریزی میں بھی کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ ایسا لگتا ہے کہ ہم روبوٹ سے باتیں کر رہیں ہیں۔ Parsiangoal کی درخواست کے مطابق میں نے اس اس حذف شدہ صفحے کا سارا متن بھی بحالی کے ٹول کو استعمال کر کے بغور دیکھا ہے۔ اس صفحے کو مشینی ترجمے کی وجہ سے بھی حذف کیا جا سکتا ہے۔ اس صفحے کے ترجمے میں گوگل یا کسی اورمترجم ٹول نے وہی غلطیاں کی ہیں جو عام طور پر اردو کے ترجمے میں سامنے آتی ہیں۔یہ صفحہ 9 جنوری کو نامزد کیا گیا اور 19 جنوری کو حذف کیا گیا، یعنی صفحے میں بہتری کے لیے پوراوقت دیا ہے جو ایک ہفتے سے زیادہ ہے۔ نامزد منتظم کے حذف سے حوالے سے عرض ہے کہ یہاں پر ایک اور صارف کی رائے بھی حذف کی بارے میں تھی، اس وجہ سے نامزد منتظم نے بھی اسے حذف کر دیا تو کوئی مسئلہ نہیں۔ اردو ویکی پر صارفین کی کمی کی وجہ سے ایسا عام طور پر ہو جاتا ہے۔میرے خیال میں حذف کا فیصلہ درست ہے۔ جن دنوں یہ حذف ہو، میں یہاں فعال نہیں تھا۔ ورنہ میں ہی حذف کر دیتا۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:53، 6 فروری 2026ء (م ع و)
- امین اکبر شکریہ۔ آپ کی بات درست ہے۔ میری نظر دھوکا کھا گئی اور 9 کو 19 پڑھ دیا۔ میں نے تمام حوالہ جات کا معائنہ کیا لیکن یہ مضمون کسی قدر معروف نہیں۔ پالیسی کے لحاظ سے آپ کی تجویز درست ہے۔ @Parsiangoal، میں گذشتہ کئی دنوں سے سفر میں رہا ہوں لیکن آپ کا یوں بار بار پنگ کرنا میرے خیال سے درست نہیں۔ — آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 17:14، 6 فروری 2026ء (م ع و)
- میں پیش کی گئی آراء کا احترام کرتا ہوں۔ حذف کی نامزدگی کے دوران بحث کا محور معروفیت تھا اور اسی تناظر میں آزاد اور ثانوی مآخذ بھی پیش کیے جا چکے ہیں۔ اگر متن کے معیار میں بہتری کی ضرورت ہے تو میں اس رائے کو قبول کرتا ہوں اور مضمون کو ایک الگ مسودے میں سادہ اور فطری انداز میں، آزاد اور معتبر مآخذ کے ساتھ دوبارہ لکھنے کے لیے تیار ہوں۔— Parsiangoal (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 21:00، 6 فروری 2026ء (م ع و)
- امین اکبر شکریہ۔ آپ کی بات درست ہے۔ میری نظر دھوکا کھا گئی اور 9 کو 19 پڑھ دیا۔ میں نے تمام حوالہ جات کا معائنہ کیا لیکن یہ مضمون کسی قدر معروف نہیں۔ پالیسی کے لحاظ سے آپ کی تجویز درست ہے۔ @Parsiangoal، میں گذشتہ کئی دنوں سے سفر میں رہا ہوں لیکن آپ کا یوں بار بار پنگ کرنا میرے خیال سے درست نہیں۔ — آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 17:14، 6 فروری 2026ء (م ع و)
مختصر مضامین
[ترمیم]اب دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کا شہرہ ہے اور ہر شخص اس کے استعمال سے خوب واقف ہے۔ چنانچہ کسی موضوع پر تحقیق یا حصول معلومات کی غرض سے کوئی اردو ویکیپیڈیا کا رخ کرے اور اسے یہاں یک سطری یا چند سطری مضامین سے سابقہ پڑے تو لازماً اس شخص کے ذہن میں یہ خیال ابھرے گا کہ مصنوعی ذہانت کا استعمال زیادہ سودمند ہے جہاں منٹوں میں مطلوبہ معلومات مرتب مضمون کی شکل میں سامنے آجاتی ہے۔ لہذا پہلے قدم کے طور پر ضروری موضوعات کی فہرست مرتب کی جانی چاہیے، بعد ازاں اس سے مربوط تمام مضامین کی توسیع و ترتیب نو کا منصوبہ تیار کیا جائے۔ اب یہ پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو چکا ہے کہ ہم ویکیپیڈیا کے مضامین میں وہ معلومات تحریر کریں جن سے مصنوعی ذہانت عاجز ہے۔ :)
—خادم— مورخہ 16 فروری 2026ء، بوقت 1 بج کر 45 منٹ (بھارت)