تبادلۂ خیال:جو دیکھا وہ پایا

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عنوان صفحہ[ترمیم]

اس صفحہ کا عنوان ”ویزیوگ“ تجویز کیا جاتا ہے۔یہ WYSIWYG کی کلمہ نویسی ہے جو what you see what you get کا مخفف ہے ۔ مزید کوئی تجویز ہے تو بتائیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:48، 11 فروری 2020ء (م ع و)

السلام علیکم، برادر امین اکبر صاحب صفحہ کا نام جوں کا توں رہنے دیا جائے اور قوسین میں ویزیوگ لکھ دیا جاوےـ عاقب انجمؔ عافی (تبادلہ خیال ) 21:47، 11 فروری 2020ء (م ع و)
  • یہاں دو چیزوں میں فرق کی ضرورت ہے۔ ایک تو یہ کہ مصنوعات کا نام جو کہ کسی کمپنی نے اسے دیا ہے وہ اس کا نام (اسم معرفہ) ہے اس کا ترجمہ کرنے کی ضرورت نہیں، اگر کیا جا رہا ہے تو غلط ہے۔ Adobe - PhotoShop کو خشت آفتابی - دکان تصویر لکھتا ہے تو یہ سراسر حماقت ہے، اور اردو قوائد کے بھی خلاف ہے۔ تاہم محاوروں یا ضرب المثل کا اردو متبادل ہو تو وہ لکھا جانا چاہیے کیونکہ یہاں مسئلہ لسانیات کا ہے۔ یہاں تک تو بات سیدھی سی ہے۔ اب بات آتی ہے اصطلاحات خاص طور پر کمپیوٹر اصطلاحات کی اور ان کے مخفف کی، کیونکہ کمپیوٹر میں اکثر مخفف استعمال ہوتا ہے۔ میرے خیال میں مخفف کی نقل حرفی کرنا چاہیے، اور اس کا مکمل نام اگر اسم خاص ہے تو اس کی بھی نقل حرفی ہونا چاہیے اگر نہیں تو اس کا اردو میں ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔
مثلاً Microsoft Disk Operating System مخفف MSDOS یہ دونوں کمپنی رجسٹرڈ نام ہیں انہیں مائیکروسافٹ ڈسک آپریٹنگ سسٹم اور ایم ایس ڈاس ہی لکھا جانا چاہے
اسی طرح macOS جو کہ مخفف ہے (Macintosh operating system) کو میکوس لکھا جانا چاہے جو کہ اس کا تلفظ ہے۔ ہم نے میک او ایس بنایا یہ میکوس ہے جیسے کہ DOS ڈاس ہے ڈی او ایس نہیں۔
اب What You See Is What You Get کی بات ہے تو میرے خیال میں اسے جیسا دیکھا ویسا پایا (انگریزی: What You See Is What You Get) ہونا چاہیے اور مخفف "ویزیوگ" ہونا چاہیے۔ یعنی یہ وضاحت ہونا چاہیے کہ مخفف کہاں سے آیا ہے۔
اردو ویکیپیڈیا پر اصول وضع کیے جائیں تاکہ ہر صفحہ پر علاحدہ بحث کرنے سے بچا جائے۔

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:10، 12 فروری 2020ء (م ع و)

طاہر محمود بھائی میک او ایس کے تلفظ کے حوالے سے رائے اور اس کے عام زندگی میں ٹیکنیکل لوگوں کے تلفظ کے حوالے اُسی صفحے کے تبادلہ خیال پر دے دئیے ہیں۔ اصول وضع کرنے کے باوجود پھر بھی بہت سے صفحات پر بحث ضروری ہو جاتی ہے۔ میرے خیال میں زبانیں اصول طے کر کے نہیں بنتی بلکہ زبانیں بننے کے بعد اصول طے کیے جاتےہیں اسی وجہ سے زبانوں میں بہت سی چیزوں کو استثنیٰ حاسل ہوتا ہے۔ یہی معاملہ ویکیپیڈیا پر ہے۔ ہمیں وقت کے ساتھ ساتھ انہیں صفحات سے اصول نکالنے پڑیں گے۔ ہاں ویکیپیڈیا کو کوئی ایک پیج ایسا بنا لیں جہاں ہر اس تبادلہ خیال کا لنک ہو جہاں پر کوئی تجویز زیر غور آئی ہو۔ جیسے حذف کے مضامین کے لنک کے لیے الگ سے صفحہ ہے۔جہاں تک موجودہ صفحے یا اسی طرح کے صفحات کی بات ہے تو ہمیں اس حوالے سے ویب پر کمپیوٹر سے متعلق مضامین بھی دیکھنے چاہیے۔ اگر ہم نے اردو سازی ہی کرنی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ ”جو دیکھا وہ پایا“ یا ”'جیسا دیکھا ویسا پایا“ سے زیادہ بہتر ہندی زبان کے صفحے کا عنوان ”دیکھو سو پاؤ“ ہے۔ پہلے دو عنوان فعل ماضی کے لگتے ہیں جبکہ ویزیوگ ایسا انٹرفیس ہوتا ہے جس میں رئیل ٹائم میں ہی یعنی ساتھ کے ساتھ رزلٹ سامنے آ رہا ہوتا ہے۔ اگر ہم فارسی والوں کی طرح صفحہ ”دریافت عین مشاهده یا ویزیویگ“ کی طرح شروع کریں تو ویزیوگ سرچ کرنے پر ویکی پیڈیا کا پیج ہی پہلے نمبر پر آئے گا لیکن اوپر ٹائٹل ہمارا ترجمہ کیا ہوا ہی آئے گا۔ ایسے میں صارف اسی صفحے پر جائے گا جس کے ٹائٹل میں بھی ویزیوگ ہی نظر آ رہا ہو۔اگرہم نے صفحہ ” جیسا دیکھو ویسا پاؤ یا ویزیوگ“ سے شروع کرنا ہے تو بہتر ہے اس کا عوان ویزیوگ کر دیں۔ جیسا دیکھا ویسا پایا اور اسی طرح کے الفاظ گوگل پر سرچ کریں تو شاعری اور ادب کے نتائج ہی سامنے آتے ہیں۔ باقی ویکیپیڈیا کی ٹیکنیکل ٹیم یعنی شعیب بھائی اور عبید بھائی وغیرہ کی رائے بھی آ جائے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:08، 12 فروری 2020ء (م ع و)