احمد شاملو
احمد شاملو | |
---|---|
(فارسی میں: احمد شاملو) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 12 دسمبر 1925ء [1][2] تہران [3] |
وفات | 24 جولائی 2000ء (75 سال)[1][2] کرج |
شہریت | شاہی ایرانی ریاست (1925–1979) ایران (1979–2000) |
عملی زندگی | |
پیشہ | ماہرِ لسانیات ، شاعر ، صحافی ، مصنف ، مترجم ، ادبی نقاد ، فرہنگ نویس |
مادری زبان | فارسی |
پیشہ ورانہ زبان | فارسی [4] |
شعبۂ عمل | تحریر ، ترجمہ ، ڈبنگ |
تحریک | آزاد نظم |
دستخط | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
احمد شاملو جدید فارسی شاعری کا منفرد نام ،ان کا قلمی نام "بامدار"تھا۔ 12 دسمبر 1925 میں تہران میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کی پیدائش کابل / افغانستان میں ہوئی تھی۔ شاملو کا تعلق فوجی خاندان سے ہے۔ شاملو شاعر ہونے کے علاوہ قاموس دان، صحافی اور سیاسی کارکن بھی تھے۔ وہ کچھ عرصے نیو جرسی / امریکا میں بھی مقیم رہے۔ وہ ایک عرصے تک پروفیسر اور مدیر بھی رہے۔ ان کی نظموں کے تراجم لٹریری رویو اور لٹریچر ایسٹ اینڈ ویسٹ میں چھپ چکے ہیں۔ ان کی بارہ/12 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ ان کی اہم کتابوں میں ،"آہنگ ھائی فراموش شدہ"، "زن پشت در مقری"، ھوائی تازہ" اور "قطغامہ" شامل ہیں۔ شاملو کی تحریروں پر حافظ، خیام، نیما، بیاگی، رلکے،مایاوسکی،آرگن،لانگسٹن ہیوز اور لورکا کے گہرے اثرات ہیں۔ انھوں نے تین/3 شادیاں کیں۔ وہ ایران کی کمیونسٹ پارٹی کے سرگرم رکن رہے اور شاملو ایک سال سے زائد پابند سلاسل بھی رہے۔ زیباطیس / شوگر کے سبب ان کے دائیں پاوں کی جراحت ہوئی۔ اتوار 23 جولائی2000 میں انتقال ہوا۔ اور "خراج" /ایران میں پیوند زمین ہوئے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب ربط: https://d-nb.info/gnd/118867059 — اخذ شدہ بتاریخ: 28 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12452868g — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118867059 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12452868g — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ