مندرجات کا رخ کریں

اخبار اردو (جریدہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
'
مدیر اعلیٰسید سردار احمد پیرزادہ
نائب مدیرتجمل شاہ
معاونریحانہ گل
زمرہاردو زبان و ادب، لسانیات
دورانیہماہنامہ
ناشرادارہ فروغ قومی زبان
تاسیس1981ء
ملک پاکستان
مقام اشاعتاسلام آباد
زباناردو
ویب سائٹwww.nlpd.gov.pk

ماہنامہ اخبار اردو پاکستان کا معتبر و معروف تحقیقی و ادبی جریدہ ہے جسے ادارہ فروغ قومی زبان، اسلام آباد سے شائع کرتا ہے۔

اغراض و مقاصد

[ترمیم]

اخبار اردو کا کے اجرا کا مقصد تھا کہ اس کے توسط سے مقتدرہ قومی زبان (موجودہ ادارہ فروغ قومی زبان) کے منصوبوں، اردو زبان کا نفاذ بطور قومی و دفتری زبان اور قومی زبان کے حوالے سے دیگر علمی و تحقیقی سرگرمیوں سے قوم کو مستقل طور پر باخبر رکھنا تھا۔[1]

تاریخ

[ترمیم]

اخبار اردو کا اجراجولائی 1981ء میں مقتدرہ قومی زبان نے کراچی سے کیا۔ یہ جریدہ جولائی 1981ء سے اپریل 1983ء تک کراچی سے شائع ہوتا رہا اور اگست، 1983ء میں مقتدرہ قومی زبان کے صدر دفتر کی اسلام آباد منتقلی کے بعد وہاں سے شائع ہونے لگا۔ اس کے پہلے مدیر مسؤل ڈاکٹر افتاب احمد، مدیر اعزازی ڈاکٹر معین الدین عقیل تھے۔ اخبار اردو کے عملہ ادارت میں وقتاً فوقتاً جو شخصیات شامل رہیں ان میں ڈاکٹر معین الدین عقیل، پروفیسر شریف کنجاہی، ڈاکٹر اختر راہی، ڈاکٹر ایم سلطانہ بخش، ڈاکٹر انعام الحق جاوید، ڈاکٹر گوہر نوشاہی، عقیل عباس جعفری اور سردار احمد پیرزادہ قابلِ ذکر ہیں۔[1]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب ص 515، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء