مندرجات کا رخ کریں

اروندھتی بھٹاچاریہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اروندھتی بھٹاچاریہ
تفصیل=
تفصیل=

دوسری صدرنشین اسٹیٹ بینک آف انڈیا
آغاز منصب
7 اکتوبر 2013
پردیپ چودھری
برسرعہدہ
معلومات شخصیت
پیدائش 18 مارچ 1956ء (68 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کولکاتا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش ممبئی، بھارت[2]
شہریت بھارت [3]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جادھو پور یونیورسٹی [4]  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ بینکار [3]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اروندھتی بھٹاچاریہ ایک بھارتی بینک کار ہیں اور وہ موجودہ طور پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی صدر انشین ہیں۔[2] وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔ ان کا نام دنیا کی 25 ویں سب سے بااثر خاتون کے طور پر فوربز کی جانب سے درج ہوا ہے۔[5]

ذاتی زندگی

[ترمیم]

بھٹاچاریہ کولکاتا کے ایک بنگالی خاندان میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے اپنا بچپن بھِلائی بتایا۔ ان کے والد پردیوت کمار مکھرجی بھلائی اسٹیل پلانٹ میں کام کر چکے ہیں۔ ان کی والدہ کلیانی مکھرجی بخارو میں ہومیوپیتھی کی مشیر تھیں۔ بھٹاچاریہ کی اسکولی پڑھائی سینٹ زیوئر اسکول، بخارو سے مکمل کی۔[6]

بھٹاچاریہ نے کولکاتا کے لیڈی برابورن کالج سے انگریزی ادب کا مطالعہ کیا اور پھر جادھوپور یونیورسٹی سے پڑھائی کی۔ ان کے شوہر آئی آئی ٹی کھرگپور کے سابق پروفیسر ہیں۔[7]

کریئر

[ترمیم]

بھٹاچاریہ ایس بی آئی میں ستمبر 1977ء میں شامل ہوئی۔ وہ پہلی خاتون تھی جس نے کسی بھارتی کمپنی کی قیادت کی جو فارچون گلوبل 500 میں شمار کی گئی ہو۔ آغاز میں وہ ایس بی آئی میں پروبیشنری آفیسر کے طور پر 22 سال کی عمل میں شامل ہوئی۔[8] اپنے 36 سالہ کیرئیر میں وہ کئی عہدوں پر فائز ہوئی جن میں فارن ایکسچینج، خزانہ، ری ٹیل آپریشن، انسانی وسائل اور سرمایہ کاری کی بینک کاری شامل ہے۔ اس میں شامل عہدوں میں ایس بی آئی کیاپیٹل مارکٹس کی چیف ایگزیکیٹیو؛ نئے منصوبوں کی ذمے دار چیف جنرل مینیجر بھی شامل ہیں۔ وہ بینک کی نیویارک شاخ میں بھی کام کر چکی ہیں۔ وہ کئی نئے کاروباروں کے آغاز سے جڑی رہیں جن میں ایس بی آئی جنرل انشورنس، ایس بی آئی کسٹوڈیل سرویسیز، ایس بی آئی پنشن فنڈز اور ایس بی آئی میکواری انفراسٹرکچر شامل ہیں۔[8] وہ اپنے پیش رو پردیپ چودھری سے صدرنشین کا جائزہ حاصل کر چکی ہیں جو 30 ستمبر 2013ء وظیفے پر سبکدوش ہوئے۔[9] اپنے دور میں بھٹاچاریہ نے خواتین کے لیے دو سالہ کام سے الگ رہنے کی سہولت متعارف کروائی جو زچگی یا معمرین کی دیکھ ریکھ کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ یوم خواتین کے موقع پر انھوں نے اعلان کیا کہ بینک کی خاتون ملازمین کو سروائیکل کینسر سے تحفظ کے لیے مفت ٹیکے دیے جائیں گے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. object stated in reference as: 1956
  2. ^ ا ب پ #25 Arundhati Bhattacharya. Forbes
  3. ^ ا ب http://www.business-standard.com/article/companies/business-standard-annual-awards-2017-high-powered-jury-selects-best-seven-118022400006_1.html — اخذ شدہ بتاریخ: 27 فروری 2018
  4. https://www.forbes.com/forbes/welcome/?toURL=https://www.forbes.com/profile/arundhati-bhattacharya/&list=power-women&refURL=https://en.wikipedia.org/&referrer=https://en.wikipedia.org/ — اخذ شدہ بتاریخ: 27 فروری 2018
  5. "The World's 100 Most Powerful Women"۔ Forbes۔ Forbes۔ مورخہ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-06-07
  6. All you need to know about Arundhati Bhattacharya, SBIs first woman chief
  7. Steady climb to the top
  8. ^ ا ب Mayur Shetty (8 اکتوبر 2013)۔ "SBI gets its first woman chair in 206 years"۔ The Times of India۔ مورخہ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-10-14
  9. Arundhati Bhattacharya is new chief of SBI